Taliban Conquer Afghanistan
طالبان نے افغانستان کے درالحکومت کابل پر قبضہ کر لیا!
اور افغان صدر اشرف غنی اپنے وفاداروں اور آرمی چیف دوستم کیساتھ لاکھوں کڑوڑوں روپے کے بیگز لیکر ملک سے فرار ہو گیا!
سب سے پہلے اس آخری جملے پر غورکیجیے: لاکھوں کڑوڑں کے بیگز لیکرملک سے فرار! – یہ کہانی کچھ جانی پہچانی سی نہیں لگ رہی؟ غورکیجیے کہ جب بھی پاکستان میں شریفیوں پر کٹھن وقت آیا ہے وہ بھی بیگز نوٹوں کے بھر کے این آر او لیکر پاکستان سے فرار ہو جاتے رہے ہیں اور اپنے پیچھے حناپرویزبٹ اور ایسی تیسیوں کو انکے حق میں بھونکنے کے لیے چھوڑ جاتے ہیں۔ بوقتِ تحریر نوازشریف پچھلے کوئی دو سالوں سے لندن میں جھوٹے علاج کیلیے مقیم ہے اور اب حکومتِ برطانیہ کی جانب سے نوازشریف کو ملک بدر کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔Taliban Conquer Afghanistan
نوازشریف اور اشرف غنی جیسے لوگ جو اقتدار میں بغیر کسی تگ و دو کے اقتدار تک پہنچتے ہیں انہیں بوقتِ مشکل ملک یا عوام کی رتی برابر پرواہ نہیں ہوتی اور وہ اس ملک اور اسکی عوام کو ٹھوکرلگانے میں رتی برابر دیر نہیں لگاتے۔Taliban Conquer Afghanistan
ستر کی دھائی میں جب روس نے افغانستان پر حملہ کیاتوامریکہ کو جنوبی ایشیا میں اپنی ساکھ قائم کرنے کے لیے ایک نوٹنکی کھیل تماشے کی ضرورت تھی۔ روس کا بڑھتا ہوا خطرہ پاکستان کو بھی محسوس ہو رہا تھا ، کیونکہ اس وقت ہندوستان سویت یونین کا سب سے بڑا دوست تھا۔ پاکستان مشکلات میں پڑسکتا تھا کہ امریکہ نے سعودی عرب سے گٹھ جوڑ کیا اور اوسامہ بن لادن کو ایک اسپیشل ایجنٹ کی حیثیت سے تیارکیا، سعودی پیسے پر جدید ترین امریکی اسلحہ پاکستان پہنچنا شروع ہوگیا اور پاکستان نے مذہبی فکر رکھنے والے جنگجو صفت جہادیوں کے ضمیر پر ضربِ کاری لگائی اور رضاکاروں کی ایک بہت بڑی تعداد کو بحثیت جنگجو تیار کیا: مجاہدین کی پہلی کھیپ تیار تھی جو اب افغانستان جاکر سویت یونین کے خلاف برسرِپیکار ہوئے۔
ادھر مغرب میں سویت یونین کے زیرِ تسلط بلاک پاش پاش ہونے کی تیاری میں تھا ، ادھر افغانستان میں روسی امریکی اسلحے اور مجاہدین کے جذبے کا مقابلہ نہ کرپائے اور ایک طویل جنگ و جدل اور کھربوں کے نقصان کے بعد افغانستان میں ایک ٹٹو حکومت قائم کر کے خود بھاگ کھڑے ہوئے۔ اس سے افغانستان میں ایک خانہ جنگی کی کیفیت پیداہوئی ! ادھر سویت یونین کا بھوت جو دنیا کے سر پر سوار تھا ایک بہت بڑے دھڑام سے گر پڑا یوں یورپ کا تمام کا تمام مشرقی بلاک نیست سے نابود ہو گیا۔ سویت یونین ایک سے بیسیوں ریاستوں میں تقسیم ہو گیا۔ اور دنیا میں کمیونسزم سے نکل کا مغربی جمہوریت کی طرف جھکنے لگی: جنوبی ایشیا میں سب سے اہم بھارت جو اب امریکہ کے قدموں میں بیٹھنے لگا!Taliban Conquer Afghanistan Taliban Conquer Afghanistan Taliban Conquer Afghanistan Taliban Conquer Afghanistan Taliban Conquer Afghanistan
مغرب کا وہ خوف جو سویت یونین کی وجہ سے تھا وہ ختم ہوتے ہی امریکہ نے ان عظیم جنگجوؤں جنکو سویت یونین کے خلاف تیار کیا تھا، یکدم ان سے نظریں چرالیں جب وہ افغانستان میں خانہ جنگی میں مصروف تھے۔ سعودی عرب نے اپنے خزانے کی کنجیاں دبالیں اور پاکستان ایک عجیب کشمکش میں دوچار نہ مجاہدین کی مدد کرنے کے قابل رہا اور نہ ان سے آنکھیں چرانے کی!! پاکستان کی یہی کوشش کی کہ مجاہدین کو انکے حال پر چھوڑ دیا جائے جس نے پاکستان میں تاریخ کی بدترین دہشتگردی کو جنم دیا!
وہ مجاہدین جو کبھی غازی تھے اب بدتر دہشتگرد بن گئے اور ایک نیا نام پالیا: طالبان! Taliban Conquer Afghanistan
بالکل اسی طرح جیسے امریکہ نے عراق سے جاتے جاتے ایک نیا فتنہ کھڑا کر دیا: آئی ایس آئی ایس!Taliban Conquer Afghanistan
طالبان نے اوسامہ بن لادن کی قیادت میں دنیا بھر میں امریکی تنصیبات پر حملے کرنے شروع کر دئیے۔ مگر ساتھ ہی ساتھ پاکستان میں دہشتگردی کی بدترین کاروائیاں کی جس میں ایک ناقابلِ معافی دہشتگردی کی جس میں پشاور پبلک آرمی اسکول میں ڈیڑھ سو سے زائد بچوں کا قتل شامل ہے۔ Taliban Concur Afghanistan
اوسامہ بن لادن ۔ سابقہ سی آئی اے ایجنٹ ۔ امریکی آنکھوں میں پھٹکنے لگااور اوسامہ نے اس پر بیان بازیاں کر کے انکوعذرمہیا کیا کہ گیارہ ستمبر 2001 کا ڈرامہ رچایا گیا۔اس ڈرامے کے تحت مغربی طاقتوں نے تمامتر عالمی قوانین کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے ایک غریب ترین ملک میں ساری آب و تاب کیساتھ حملہ کر دیا۔ ایک ایسا حملہ میں کوئی لگ و بیش 2 ٹریلین امریکن ڈالرز استعمال ہوئے اور بیس سال مسلسل جنگ کے بعد امریکہ نے ایکبار پھر وہی کیا جو انہوں نے ویتنام میں کیا تھا۔
بیس سال کے جنگ کےبعد بھی وہ طالبان کو ختم نہیں کرسکے اور طالبان نے اب تمام افغانستان پر قبضہ کر لیا ہے! مرکزی حکومت شدید ناکام اور کھوکھلی ہونے کی وجہ سے اپنا اثر و رسوخ کھو چکی تھی۔ اب صورتحال یکدم وہی جاپہنچی ہے جہاں گیارہ ستمبر سے پہلے تھی۔ ایک لمبی خانہ جنگی کے بعد طالبان اپنے مقاصد میں کامیاب ہوچکے ہیں۔ سوال یہ ہے کہ وہ لوگ جو جنگجو اور خونریز مشہور ہیں وہ امورِ ریاست کیسے سرانجام دیں گے؟ آنے والا وقت بتائے گا۔
پاکستان کے لیے ایک اہم مقام ہے! ہندوستان نے افغانستان کی ٹٹوحکومت کیساتھ ملکر جو نفرتوں کا بیج بونے کی کوشش کی تھی، اسکو نہ صرف جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا نادر موقع ہے بلکہ افغانستان کیساتھ بہترین دوستانہ ماحول پیدا کرنے کا بہت اچھا موقع ہے۔ طالبان عمران خان کی بات بغور سنتے ہیں اور عمران خان کی قیادت میں پاکستان افغانستان دوستی ایک نئے مراحل میں داخل ہوسکتی ہے! Taliban Concur Afghanistan Taliban Concur Afghanistan
اگر ایسا نہ ہوا توطالبان کی دھشتگردی کی کہانیاں جو ہم پہلے ہی جانتے ہیں وہ پاکستان کے لیے بہت شدید خطرناک ہوسکتی ہیں!
تحریر: مسعود ۔۔۔ 17 اگست 2021
Add Comment