Current Affairs Humara Moashra

Aik Patwari Ka Interview

Aik Patwari Ka Interview
Aik Patwari Ka Interview

س: آپ کو عمران خان کی حکومت سے کیا شکوہ ہے؟
ج: دیکھیں جی مہنگائی بہت ہے، سانس لینا دشوار ہو رہا ہے
س: آپ جانتے ہیں مہنگائی کی اصل وجہ کیا ہے؟
ج: اصل وجہ؟ نہیں جی
س: تو پھر؟
ج: بس جی اس حکومت کو گرانا ہے!
س: مہنگائی کے پیچھے کرپشن اور وہ نظام بھی شامل ہے جو سابقہ حکومتوں نے بنایا، پھر قصور عمران حکومت کا کیوں؟
ج: دیکھیں جی آپ کی باتیں ہماری سمجھ میں نہیں آتیں
س: تو پھر؟
ج: بس حکومت کو گرانا ہے!
س: حکومت گرانے کی کوئی معقول وجہ ہونی چاہیے، آپ کے نزدیک کیا ہو سکتی ہے؟
ج: یہ الیکشن جعلی ہے!
س: یعنی وہ تمام سیٹیں جو نون لیگ اور انکے حمایتیوں نے جیتی وہ سب جعلی ہیں؟
ج: نہیں جی وہ سب درست ہیں
س: تو پھر؟
ج: بس حکومت کو گرانا ہے!
س: آپ کا نعرہ ہے ووٹ کو عزت دو۔۔۔ وہ ایک کڑوڑ سترلاکھ ووٹ جو عمران خان کو پڑے، انکو عزت نہیں دینی چاہیے؟
ج: نہیں جی وہ جعلی تھے!
س: اور جو آپ کو پڑے وہ درست تھے؟
ج: ہاں جی! مگربس حکومت کو گرانا ہے!
س: آپکا ووٹ مقدس ہے، اگرآپ کو لگتا ہےکہ دھاندلی ہوئی ہے، تو عمران خان نے تو عوت دی ہے کہ آپ عدالتوں جائیں تو کیوں نہیں جاتے؟
ج: بس جی عدالتوں میں انصاف کہاں ہوتا ہے؟
س: مگر عدالتوں کے اس نظام کو بنانے میں نون لیگ کا سب سے زیادہ عمل دخل ہے؟
ج: پتہ نہیں جی!
س: تو پھر؟
ج: بس حکومت کو گرانا ہے!
س: حکومت نے کامیابی کے فوراً بعد کہا تھا کہ آپ سب لوگ ملکر کچھ اصول واضح کر لیں اور انکے تحت جہاں جہاں چاہے تفتیش کرالیں، تو یہ اصول ابھی تک کیوں نہیں بنے؟
ج: پتہ نہیں جی!
س: تو پھرقصور کسکا؟ حکومت کا یا اپوزیشن کا؟
ج: بس حکومت کو گرانا ہے!
س: لیکن کوئی ٹھوس وجہ بھی تو بتائیں؟
ج: انہوں نے کشمیر کا سودا کیا ہے؟
س: ہاں یہ ہوئی نا بات! مگر سودا کیسے کیا ہے؟
ج: پتہ نہیں جی بس سودا کیا ہے!
س: جب آپ کو پتہ نہیں تو سودا کیسے ہوا؟
ج: بس جی ہماری مریم بی بی نے کہہ دیا تو کہہ دیا!
س: یعنی آپ کے علم میں نہیں کہ سودا کیسے کیا؟
ج: نہیں جی!
س: تو پھر؟
ج: بس حکومت کو گرانا ہے!
س: چلیں ان حالات پر بات کرتے ہیں:  کورونا کی وبا میں جہاں ساری دنیا کی بڑی سے بڑی اقتصادی قوتیں ڈگمگا گئی وہاں دنیا میں عمران خان کے فیصلوں کو سراہا گیا، کیا خان حکومت اس ضمن میں کامیاب نہیں رہی؟
ج: یہ سب ڈھونگ ہے جی، آپ نہیں سمجھیں گے!!!
س: چلیں ہم نہٰیں سمجھ پائے آپ سمجھا دیں؟!
ج: نہٰیں جی ہمارے پاس وقت نہٰیں سمجھانے کا!
س: توپھر؟
ج: بس حکومت کو گرانا ہے!
س: اچھا ایمانداری سے بتائیں، کیا موجودہ حکومت کے دور میں دہشتگردی زیادہ ہورہی ہے یا سابقہ حکومتوں کے دور میں زیادہ تھی؟
ج: پہلے زیادہ ہوا کرتی تھی!
س: تو پھراس میں موجودہ حکومت کامیاب نہیں رہی؟
ج: نہیں جی بس حکومت کو گرانا ہے!
س: چلیں معیشت پر بات کرتے ہیں۔ عالمی اداروں کے اعدادوشمار بتاتے ہیں کہ ہم موجودہ حکومت کی معاشی اصولوں کی وجہ سے درست سمت پر جا رہے ہیں، کیا یہ ایک بہت بڑی کامیابی نہیں؟
ج: ہمیں معیشت کی کہاں سمجھ جی؟
س: تو پھرسمجھنے کی کوشش کریں زیادہ مشکل نہیں!
ج: نہیں جی ہماری معیشت بریانی کی پلیٹ کے گرد گھومتی ہے!
س: بریانی کی پلیٹ!!!! اوہ اچھا!!!! تو پھر؟
ج: بس حکومت کو گرانا ہے!
س: ملک کے مختلف حصوں میں صحت کارڈز، احساس پروگرامز ، امدادی کیمپز، پناہ گاہیں کامیابی سے چل رہے ہیں، اس پر کیا کہیں گے؟
ج: بس یہی کہ حکومت کو گرانا ہے!
س: چلیں حکومت کو گرانے کے لیے نون لیگ نے گیارہ جماعتوں کا جو اتحاد بنایا ہے، وہ کوئی خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں کر پایا، اسکی کیا وجہ ہے؟
ج: پتہ نہیں جی!
س: یعنی آپ کو اپنی پارٹی کی ناکامیوں یا کامیابیوں کی وجہ کا بھی علم نہیں؟
ج: نہیں جی!
س: تو پھر؟
ج: بس حکومت کو گرانا ہے!
س: اچھا ایک بنیادی سی بات تو بتائیں، نون لیگ کا منشور کیا ہے؟
ج: منشور؟ وہ کیا ہوتا ہے؟
س: یعنی آپ کو منشور کا نہیں پتہ؟
ج: نہیں جی!
س: تو پھر؟
ج: بس حکومت کو گرانا ہے!
س: آپ موجودہ حکومت کا موازنہ اپنی اور پی پی پی کی حکومتوں سے کرتے ہیں جنہیں کم و بیش 35 سے 50 سال ہو گئے ہیں سیاست میں اور کم و بیش اتنا ہی عرصہ حکومتوں میں ہو گیا، کیا یہ غلط اور بے بنیاد موازنہ نہیں؟
ج: نہیں جی یہ حکومت ناکام ہے!   بس حکومت کو گرانا ہے!
س: ہماری قوم پچھلے ستربرس سے رو رہی ہے کہ حکمران درست نہیں آتے۔ کیا آپ سمجھتے ہیں کہ مریم صفدر اور بلاول جو کہ مورثی سیاست کے علمبردار ہیں وہ اس قوم کو فلاح بخش سکیں گے؟
ج: نہیں جی!
س: تو پھر؟
ج: بس حکومت کو گرانا ہے! یہ حکومت سلیکٹڈ ہے!
س: تو کیا نوازشریف یا زرداری اپنے ووٹوں کے بل بوتے پر آتے تھے؟
ج: پتہ نہیں جی!
س: تو پھر؟
ج: بس حکومت کو گرانا ہے!
س: نوازشریف ریاستِ پاکستان کا مجرم ہے! کیا اسے پاکستان آ کر اپنے کارکنوں کیساتھ ملکر لڑنا نہیں چاہیے؟
ج: دیکھیں جی نوازشریف آبِ زمزم کیطرح پاک صاف ہے وہ گنگا اور جمنا کے پانیوں سے وضو کرتا ہے، نیکی کے اعلیٰ عہدے پر فائز ہے!
س: یہ آپ سے کس نے کہا؟
ج: کچھ صحافیوں نے!!!!
س: تو پھر وہ پاکستان سے بھاگا کیوں؟ اپنے اوپرلگے الزامات کو صاف کیوں نہیں کرتا؟
ج: آپ اس کے خلاف کچھ ثبوت نہٰیں سکتے!
س: جب ملک بھر سے سارے ریکارڈ جلا دئیے جائیں اور جو موجود ہوں جنکا جواب اسکے پاس قطری خط یا کیلبری فونٹ سے زیادہ نہ ہو تو ؟
ج: بس جی یہ سب جھوٹ ہے!
س: تو پھر؟
ج: بس حکومت کو گرانا ہے!
س: آپ نے صحافیوں کا نام لیا۔۔۔ سنا ہے کہ کچھ صحافیوں پر نوازشریف کے خصوصاً رعایت ہوا کرتی تھی: انکو پٹرول پمپ ملے، انکو جائدادیں ملیں، انکو مفت ہوائی سفر ملے، عمرے اور حج ملے۔۔۔ کیا یہ سب رشوت اور غلط کاری میں نہیں شامل؟
ج: اچھا کام کرنے والوں کو اگر وہ کچھ دے دلا دیتا تھا تو کیا برا تھا؟
س: اب آپ مجھ سے سوال کر رہے ہیں، میرے نزدیک یہ شدید حرامکاری اور ملک کے ساتھ غداری کے مترادف ہے! آپ کو ایسا کیوں نہیں لگتا؟
ج: بس جی یہ حکومت ہے ہی ناکام بس حکومت کو گرانا ہے!
س: ناکام ؟ کیسے؟
ج: ہزارہ میں شدید ظلم و ستم ہوا وزیراعظم کو توفیق نہیں ہوئی کہ وہاں پہنچ کر جنازوں میں حصہ لیں!
س: ماڈل ٹاؤن، آرمی پبلک اسکول، کوئٹہ وکلا قتل، واہگہ قتل یہ چند واقعات نوازدور میں ہوئے کیا اسوقت کے وزیراعظم نے انکے جنازوں میں شرکت کی تھی؟
ج: بس حکومت کو گرانا ہے!
س: اچھا چلیں آپ نے مجھے وقت دیا، میرے پاس آپ کے لیے ایک سرپرائز ہے:                                  Aik Patwari Ka Interview

chicken biryani recipe 720x720 1

پٹواری خوشی سے چھلانگیں بھرتے ہوئے: صحافی بھائی زندہ باد صحافی بھائی زندہ باد!!!!

Aik Patwari Ka Interview


بقلم مسعود

SC orders 500 Buildings in Karachi to raze

About the author

Masood

ایک پردیسی جو پردیس میں رہنے کے باوجود اپنے ملک سے بے پناہ محبت رکھتا ہے، اپنے ملک کی حالت پر سخت نالاں ہے۔ ایک پردیسی جس کا قلم مشکل ترین سچائی لکھنے سے باز نہیں آتا، پردیسی جسکا قلم اس وقت لکھتا ہے دل درد کی شدت سے خون گشتہ ہو جاتا ہے اور اسکے خونِ جگر کی روشنائی سے لکھے ہوئے الفاظ وہ تلخ سچائی پر مبنی ہوتے ہیں جو ہضم مشکل سے ہوتے ہیں۔۔۔ مگر یہ دیوانہ سچائی کا زہر الگنے سے باز نہیں آتا!

Add Comment

Click here to post a comment

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Pegham Network Community

FREE
VIEW