Current Affairs Humara Moashra

Marvi Sirmed aur Khalil-ur-Rehman Qamar

download 1

Marvi Sirmed

آج پاکستان کے ایک چینل نیو نیوز پر ایک پروگرام ہوا! جس میں عورت مارچ پر تبصرے کے لیے معروف صحافی ماروی سرمد، معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمن قمر !اور  سینٹر مولانا فیض محمد کو مدعو کیا گیا تھا۔ !

دورانِ گفتگو خلیل الرحمن نے جو کہا وہ آپ اس ویڈیو میں دیکھیئے۔۔۔۔

Marvi Sirmed aur Khalil-ur-Rehman Qamar

Marvi Sirmed aur Khalil-ur-Rehman Qamar

میں ان لوگوں کی صف میں شامل ہوں جو ماروی سرمد کی سوچ و فکر پر سخت نکتہ چیں و ناقد ہیں! Marvi Sirmed Marvi Sirmed Marvi Sirmed Marvi Sirmed 

میں ٹویٹر پر کوئی موقع جانے نہیں دیتا! جب ماروی سرمد کی ایسی سوچ جو میرے مطابق درست نہ ہو اس پر تنفیدنہیں کرتا! مجھے ماروی سرمد حسین حقانی کے گروہ کی لگتی ہے! جن کا مقصد (پیسہ لیکر) افواجِ پاکستانی پر تنقید کرنا ہے! انکی سوچ سٹیرو ٹائپ ہوتی ہے اور انکی ہر بات کا ایک ہی ماخذ ہوتا ہے: افواجِ پاکستان! ایسی زنگ آلود سوچ کبھی پروان نہیں چڑھتی!  یہ سارا گروہ ذہنی مفلوج گروہ ہے! جس کے پاس کوئی کنسٹرکٹیو بات نہیں!

مگر!

اس تمام اختلافات کے باوجود کسی بھی انسان کو اس بات کا حق حاصل نہیں ہے! کہ وہ کسی دوسرے انسان کی اس طرح تذلیل کرے! اور وہ بھی ایک لائیو پروگرام میں! وہ بھی ایک اسقدر تحقیرانہ انداز میں! وہ بھی اتنے گندے اور غلیظ الفاظ میں! 

تنقید کرنے والا کون ہے؟ خلیل الرحمن قمر! 

جس نے کچھ عرصہ پہلے ایک ڈرامہ بنایا! جس میں اس نے عورت کو انتہائی غلیظ انداز میں پیش کیا! ایک ایسا ڈرامہ جس پر سارا پاکستان لعنت کر رھا تھا! میں ویسے ہی پاکستانی ڈراموں کی سوچ پر سخت برسرِ احتجاج ہوں! کہ ان ڈراموں کا معیار انتہائی گھٹیا، بیہودہ، غلیظ اور بدکردار ہوتا جا رھا ہے!

مگر خاص کر میرے پاس تم ہو جیسا ڈرامہ خلیل الرحمن قمر کی ذہنی پسماندگی کا منہ بولتا ثبوت ہے! یہ ڈرامہ دیکھ کر لگتا ہے! کہ خلیل الرحمن قمر کی ماں اسے بچپن میں اسکے باپ کے پاس چھوڑ کر! کسی امیرزادے کے بیڈ کی زینت بنی ہے جو اسکا اظہار یہ ڈراموں سے کر رھا ہے!

اگر میرا جسم میری مرضی کہنے والی عورتیں بری اور بدکار ہیں تو خلیل الرحمن قمر جیسے مرد بھی اتنے ہی غلیظ ہیں جن کی وجہ ہے پاکستانی عورت اس مقام تک پہنچی ہے! مرد کی آنکھ میں سور کا بال ہے اور کہتا ہے کہ اسے عورت جنت کی حور ملے! یہ وہ ملک جہاں مدرسوں کے مولویوں نے قرآن کے سایوں میں بچوں سے زنا کیے ہیں! 

وہ ملک ہے جہاں پورنوگرافی سب سے زیادہ سرچ کی جاتی ہے! یہ وہ ملک ہے جہاں ریپ کیسز سب سے زیادہ پائے جاتے ہیں! بچوں کی جنسی ویڈیو بنانے میں یہ ملک دوسرے نمبر پر ہے – یہ سب کون کر رھا ہے؟ میرا جسم میری مرضی والی عورت یا نیک پارسا مرد؟ خلیل الرحمن قمر ایسے مردوں کی  طرفداری کرتے ہیں!

قیامت خیز بات یہ ہے کہ جب سوشل میڈیا پر اس کے لکھے ہوئے ڈرامے پر شدید تنقید ہوئی! تو یہی پاکستانی میڈیا اس کو عظیم تر ثابت کرنے کے اسپیشل پروگرام کرنے لگا !اور اسکے تعریفوں کے پل باندھ دئیے!

درجہ بالا ویڈیو دیکھ کر سخت افسوس ہوا! یہ اندازِ بیاں انسانی پستگی کی سب سے نچلی سطح پر ہے! ایسے انسان کو انسان کہنا انسانیت کی بدترین توھین ہے! اس ماں کی کوکھ پر افسوس جس سے خلیل الرحمن قمر جیسے انسان نے جنم لیا اور جو آج عورتوں کی تذلیل کر رھا ہے، اس تعلیم پر افسوس جس نے اسے بولنے والا حیوان تو بنا دیا مگر انسان نہ بنا سکا!!!

رہ گئی بات پاکستانی سوشل میڈیا پر خلیل الرحمن قمر کی بات پر واہ واہ کرنے والوں کی تو یہ ایک انتہائی افسوسناک مقام ہے کہ اسقدر غلیظ اندازِ بیان کو سراھنا صرف پاکستانی سوچ ہی کا کام ہو سکتا ہے اور وہ بھی اس سوچ کا جو کل تک خلیل الرحمن قمر کے ڈرامے میرے پاس تم ہو پر اسی پر لعنت بھیج رہی تھی!!!! 

پڑھا لکھا انسان کیسے جاھل بنتا ہے اس کا ثبوت اس پروگرام سے ملا !!! اگر یہ پاکستان کا پڑھا لکھا طبقہ ہے، خدائے برتر و بلند کی قسم لاکھ تف ہے اس طبقے پر جنہیں بات کرنے کا سلیقہ نہیں!!

Marvi Sirmed, Khalil ur Rehman Qamar, NEO News, Live Show, Pakistan Current Affairs

بقلم: مسعود


SC orders 500 Buildings in Karachi to raze

About the author

Masood

ایک پردیسی جو پردیس میں رہنے کے باوجود اپنے ملک سے بے پناہ محبت رکھتا ہے، اپنے ملک کی حالت پر سخت نالاں ہے۔ ایک پردیسی جس کا قلم مشکل ترین سچائی لکھنے سے باز نہیں آتا، پردیسی جسکا قلم اس وقت لکھتا ہے دل درد کی شدت سے خون گشتہ ہو جاتا ہے اور اسکے خونِ جگر کی روشنائی سے لکھے ہوئے الفاظ وہ تلخ سچائی پر مبنی ہوتے ہیں جو ہضم مشکل سے ہوتے ہیں۔۔۔ مگر یہ دیوانہ سچائی کا زہر الگنے سے باز نہیں آتا!

Add Comment

Click here to post a comment

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Pegham Network Community

FREE
VIEW