Current Affairs Politics

Malaysia Summit and Pakistan

Malaysia Summit and Pakistan
Malaysia Summit and Pakistan

سمٹ

ملائیشیا کے صدر مہاتیرمحمد کی کاوشوں سے مسلم ممالک کی ابتدائی تقریف منقعد ہوئی۔! پاکستان کے وزیراعظم جناب عمران خان، جو کہ مہاتیرمحمد کے بہت گہرے دوست بھی ہیں،! انہوں نے اس تقریب میں شرکت کا عہد کر کے عین موقع پر آ کر شرکت سے معذرت کر لی!

یہ بلاشبہ اس تقریب کے لیے ایک نقصان دہ بات تھی! کیونکہ اس میں وہ لیڈر شرکت کر رہے تھے! جو موجودہ دور میں ملتِ اسلامیہ کی آزادی و خود مختاری کی فکر رکھتے ہیں۔! ان میں پاکستان کی شمولیت اور خاص کر جب سے پاکستان عمران خان کی قیادت میں آیا بہت اہم تھی۔

آج بروز جمعۃ المبارک بیس دسمبر کو ترکی کے صدر رجب اردگان نے بیان دیا! کہ پاکستان کو سعودی عرب نے دھمکی دی! کہ اگر پاکستان اس سمٹ میں شرکت کریگا تو سعودی عرب میں مقیم چالیس لاکھ پاکستانیوں کو نکال دیا جائے! اور انکی جگہ بنگلہ دیشیوں کو جگہ دیدی جائے گی۔

سوشل میڈیا

اس بیان کے بعد سوشل میڈیا کے نام نہاد عاقلوں کو عمران خان پر تقریر و تنقید کرنے کا موقع مل گیا! اور بحسبِ عادت سوشل میڈیا کے عاقلوں نے کم نہ کی!

اس میں ایک مضحکہ خیز کامنٹ میں یہاں نقل کر رہا ہوں:

Malaysia Summit and Pakistan

ففففف

Malaysia Summit and Pakistan

کچھ لوگوں کی فطرت میں ہوتا ہے کہ وہ حالات و واقعات کی نزاکت کو سمجھنے کی قابل نہیں ہوتے! مگر تنقید کرنا اپنا فرضِ اولین سمجھتے ہیں۔! انہیں چاہیے اس بات کی سوجھ بوجھ ہو کہ نہ ہو کہ کون سے عمل سے کیا فرق پڑتا ہے یا پڑے گا۔

پاکستان کی معیشت پر سعودی عرب کا بہت گہرا اثر ہے! یوں ستر کی دھائی سے لیکر آج تک جس قدر مالی مدد سعودیہ کی جانب سے پاکستان کو ملی کہیں اور سے نہیں ملی! سعودیہ کے دئیے ہو پیسے سے پاکستان چلتا چلا آ رھا ہے! یہ کوئی آج یا عمران خان کے ڈیڑھ سالہ حکومت کی بات نہیں بلکہ بھٹو سے لیکر اب تک ایسا چل رھا ہے۔ 

سعودی امداد

ضیاالحق نے شاید اس مدد سے سب سے بڑا فائدہ اٹھایا! جب سویت یونین کے خلاف جنگ کے لیے مجاھدین پیدا کرنے تھے! اور سعودیہ نے امریکیوں کے کہنے پر خزانوں کے منہ کھول دئیے! اور ضیاالحق سمیت اس وقت کے ملاؤں کا ایک خاص گروہ جس میں جامعہ حفصہ خاص کر سرِفہرست تھی،! بھرپور فائدہ اٹھایا!

ایک وقت تھا جب سعودیہ سول ایوایشن سیکھنے پاکستان آیا کرتا تھا،! پچھلے چالیس سال سے یہ اب بالکل الٹ ہو چکا ہے! پاکستان کو مالی طور پر اسقدر مدد دیکر سعودیہ نے اپنا غلام بنا رکھا ہے! اور اگر عمران خان اس لڑی کو توڑنے کی کوشش کرتا ہے تو جو نقصان پاکستان کا ہو گا وہ کوئی تصور بھی نہیں کر سکتا۔

اسٹیٹ بنک کے اعداد و شمار کے مطابق اگر امریکہ اور یو کے الگ کر دیں تو جتنی remittance چالیس لاکھ پاکستانیوں نے سعودیہ سے بھیجی ہے! وہ ساری دنیا میں موجود پاکستانیوں کی بھیجی ہوئی remittance کئی سو گنا زیادہ ہے!! اعداد و شمار میں ترکی کا کہیں نام تک موجود نہیں! (تفصیل دیکھیے)

یہ remittance اس مدد کے سوا ہے جو سرکاری طور پر دی جارہی ہے! اور جس سے پاکستان کی معیشت چل رھی ہے!

رجب اردگان

ترکی کا صدر رجب اردگان ایسی باتیں کر سکتا ہے! کہ اسکا ملک کافی حد تک خودمختار ہو چکا ہے،! کیونکہ انہوں نے آج سے سو سال پہلے اس “غلامی” سے جان چھڑا لی تھی! جس نے ترکی کو پسماندگی کا شکار کر رکھا تھا۔! سلطنتِ عثمانیہ کی قدیم اور expired سوچ سے آزادی پاکر ترکی نے عورت کو آزاد کر دیا،! ملاؤں کو مسجدوں میں بند کر دیا،! علم جس میں سائنس اور ٹیکنولوجی تھی اسکا بول بالا کیا، عیاشی کے اڈوں اور نائٹ کلبوں کو لیگل کر لیا،! سٹہ بازی کو جائز بنا لیا اور مغربی ٹورسٹوں کی توجہ کے لیے شراب اور بئیر وغیرہ کی خرید و فروخت جائز قرار دیدی!

ٹیکس کا نظام وھاں کب سے کام کر رھا ہے۔! ہر شہری ٹیکس دے رھا ہے۔

ترکی کی پشت پر نیٹو کا ہاتھ ہے! وہ بات کر سکتے ہیں۔!  اور اعداوشمار سے پتہ چل رھا ہے !کہ ترکی سے پاکستان کو فی الحال کسی قسم کا کوئی فائدہ حاصل نہیں!

فرق

جبکہ پاکستان کی عوام ھڈحرامی کی سب سے بڑی مثال ہے! سو میں سے 10 افراد کام کرتے ہونگے! اور ان میں بھی صرف ایک دو ٹیکس دیتے ہونگے! پاکستان مافیا کی زد میں! چاھے وہ مافیا سیاسی ہو غیر سیاسی! دین کو مذاق بنا کر یہ قوم سمجھتی ہے! کہ وہ اپنے مسلمان ہونے کا حق ادا کر رھی ہے! اس ملک میں ایک چپڑاسی تک خود کو ناخدا سمجھتا ہے!

آج ہی کی بات ہے میری بات اپنی فیملی سے ہوئی جو ان دنوں پاکستان ایک شادی کے سلسلے میں گئی ہوئی ہے،! بتا رہے تھے کہ درزیوں کے اپنے ہی نرالے نخرے ہیں!۔ نا کوئی وقت پر کام کرتا ہے اور کرتا بھی ہے تو اسقدر بد دلی سے کہ اچھا بھلا کام غلط سلط کر دیتے ہیں۔! اوپر سے یہ کہہ کر کہ حکومت نے ٹیکس لگا دیا ہے کئی کئی گنا زیادہ پیسے بٹور رہے ہیں!

اس قوم کو سیدھا کرنے کسی پیغمر کے لیے بھی آسان نہیں عمران خان تو بس ایک عام سا انسان ہے!

عمران خان نے جو فیصلہ کیا وہ حالات کی نزاکت سے بالکل درست اور اچھا تھا۔ سمٹ میں شمولیت سے چالیس لاکھ پاکستانی اگر بیروزگار ہوں تو اسکا فائدہ نہیں لہذا ایک بڑی اچھائی کے لیے اگر چھوٹا نقصان اٹھانا پڑے تو درست ہے! 

Kuala Lumpur Summit 2019, Malaysia, Pakistan, Turkey


بقلم: مسعودؔ

SC orders 500 Buildings in Karachi to raze

About the author

Masood

ایک پردیسی جو پردیس میں رہنے کے باوجود اپنے ملک سے بے پناہ محبت رکھتا ہے، اپنے ملک کی حالت پر سخت نالاں ہے۔ ایک پردیسی جس کا قلم مشکل ترین سچائی لکھنے سے باز نہیں آتا، پردیسی جسکا قلم اس وقت لکھتا ہے دل درد کی شدت سے خون گشتہ ہو جاتا ہے اور اسکے خونِ جگر کی روشنائی سے لکھے ہوئے الفاظ وہ تلخ سچائی پر مبنی ہوتے ہیں جو ہضم مشکل سے ہوتے ہیں۔۔۔ مگر یہ دیوانہ سچائی کا زہر الگنے سے باز نہیں آتا!

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Pegham Network

FREE
VIEW