Current Affairs Humara Moashra

Auraton Ka Aalmi Din – Women’s Day

Auraton Ka Aalmi Din - Women's Day
Women’s day Auraton Ka

 دنیا بھر میں خواتین کا عالمی دن منایا گیا۔

ڈرامے بازیاں

اس پر پاکستان میں بھی طرح طرح کے ڈرامے ہوئے۔! کچھ ڈرامے جو شانِ مردانگی کے خلاف تھے ان پر خوب ذلت کی گئی! اور جو ڈرامے شانِ عورت کے خلاف تھے ان کا بھی خوب چرچا ہوا۔!

ایسے دن آتے ہیں تو ہمارے ملک کا فیس بکی پاکستانی اور خاص کر فیس بکی مسلمان کا خون خوب جوش مارتا ہے! اور اپنے اچھا، نیک، پارسا اور خالص مسلمان ہونے کا خوب ڈھونگ رچاتا ہے۔

کچھ ایسے ہی دنوں میں ویلینٹائن ڈے خاص اہمیت کا حامل تھا! اب وومن ڈے بھی اس مٰیں شامل ہو چکا ہے۔

میں عموماً ایسی فیس بکی پوسٹ کو اگنور کر دیتا ہوں! کیونکہ میرے نذدیک یہ ذہن کے فتور سے زیادہ کچھ نہیں۔! مگر آج ایک گروپ میں ایک پوسٹ دیکھی جس پر میرا خون کھول اٹھا اور میں اس کو خاص کر ذہن میں رکھکر یہ بلاگ لکھ رھا ہوں۔! آئے ذرا پہلے وہ پوسٹ دیکھ لیتے ہیں۔۔۔۔  Women’s day Auraton Ka

Auraton Ka Aalmi Din - Women's Day

اب ظاہری سے بات ہے! اس پر پھر ہمارے ہاں کے تمام تر حکیم لقمان،! ارسطو، افلاطون، امام غزالی اپنی اپنی رائے سے بھر پور نوازتے رہے!۔۔۔۔

اسلام اسلام اسلام

پوسٹ کرنے والے کی خوب واہ واہ ہوئی،! خوب لائیکس ملے مگر اس نے یہ تو بتایا ہی نہیں! کہ اسلام نے آج سے چودہ سو سال پہلے جو حقوق عورت کو دئیے وہ کیا تھے؟ جب آپ یہ نہیں بتائیں گے! تو آپ کی بات میں اتنی ہی جان رہے! جتنی فیس بکی مسلمان کی کلمہ گوئی۔   Women’s day Auraton Ka

چلیں یہ مان لیتے ہیں کہ موصوف اس بات سے بخوبی واقف ہیں! کہ اسلام نے عورت کو کیا حقوق دئیے، پھر سوال یہ پیدا ہوتا ہے! کہ کیا آج کا پاکستان جو اسلام کے گڑھ ہونے کا دعوے دار ہے!، کیا اس میں عورت کو وہ حقوق حاصل ہیں؟؟؟ کیا موصوف نے فیس بک سے باھر نکل کر پاکستان کی عوام کا مطالعہ کبھی کیا ہے؟   Women’s day Auraton Ka

کبھی اس حقیقت کو جاننے کی کوشش کی ہے! کہ غیرت کے نام پر دنیا میں سب سے زیادہ عورت کا قتل پاکستان ہی میں کیوں ہوتا ہے؟! کیا پسند کی شادی کرنا اسلامی روایات کے خلاف ہے؟! اللہ کے رسول ﷺ نے عورت کو مکمل تحفظ اور حق دیا ہے! کہ وہ اپنی پسند کی شادی کر سکتی ہے؟! کیا پاکستان میں ایسی عورتوں کو قتل کرتے وقت اسلامی حقوق یاد نہیں رہتے؟

عورت کی پسماندگی

اللہ کے رسول ﷺ نے تو عورت کی رضامندی کے خلاف کی گئی شادیوں کو باطل قرار دیکر انکو منسوخ کرنے کا حکم دیا ہے! تو پھر اس پاکستان میں کتنے والدین ہیں جو عورت کو اپنے پاؤں کی اس جوتی کے برابر سمجھتے ہیں! کہ انکی عزت اور ناموس اور ناک کے خاطر وہ صدیوں سے وحشت اور بھیانک واقعات کی نظر ہو رہی ہے۔! کبھی ان عورتوں کو بتایا ہے اللہ کے رسول ﷺ نے تمہارے حقوق تمہیں دئیے ہیں تمہاری بغاوت گناہ نہیں ہو گی؟؟؟   Women’s day Auraton Ka

مگر نہیں اس وقت اسلام دفن کر دیا جاتا ہے۔! اور ناک کے خاطر عورت کو جہنم میں دھکیل کر باپ سینا تان کر چلتا ہے،! بھائی غیرت کے نام پر قتل کر کے بھی اپنے ماتھے پر پسینہ محسوس نہیں کرتا!

میرے نذدیک غیرت کے نام پر قتل بھی ویسا ہی قتل ہے! جیسے قبل از اسلام بچیوں کو زندہ در گور کیا جاتا تھا،! جیسے وہ بچیاں بروز حشر اٹھ کر اپنے قتل کا جواب مانگی گی ایسے ہی غیرت کے نام پر قتل کی جائے والی عورت مانگے گی!!!  Women’s day Auraton Ka 

تعلیم و تربیت

کیا کبھی کسی نے عورت کو بتایا ہے! کہ اللہ کے رسول ﷺ نے تمہارے لیے! بھی تعلیم کو اتنا ہی اہم قرار دیا ہے جتنے مرد کے لیے تو تمہیں تعلیم کی دولت کیوں نہیں دی جاتی؟! کیا یہ اسلامی حقوق کے خلاف نہیں؟! کیا اللہ کے رسول ﷺ بذاتِ خود اپنے گھر کے کام کاج میں اپنی ازدواج کا ساتھ نہیں دیا کرتے تھے؟! سیرت کی کتابیں تو لکھ دیں مگر سیرتِ رسول ﷺ پر عمل کدھر ہے؟!

بیٹی کی تعلیم و تربیت کی جو مثال آج سے چودہ سو سال پہلے اللہ کے رسول ﷺ نے دی تھی۔! اپنے ایمان سے بتائیں اسکا کتنے فیصد اس پاکستان میں رائج ہے؟! کسی نے بہت خوب جملہ کہا تھا کہ پاکستانی مرد کو اپنے پڑوسی کی بھوک سے زیادہ اسکی عورت کی فکر ہوتی ہے۔! اور یہ ایک ایسا تلخ سچ ہے کہ جس سے آپ لاکھ انکار کر لیں مگر یہ کالا دھبہ پاکستان مرد کے منہ پر لگا رہے گا کہ ہماری نظر میں عورت پھنسواؤ مال ہے۔ میرا دعویٰ ہے کہ فیس بک پر 99 فیصد پاکستان مرد اس نیت سے بیٹھا ہے کہ کب کوئی شکار پھنس جائے – ایسے میں عورت منہ نہ کھولے تو کیا کرے؟

آج اگر عورت منہ کھول رہی ہے! تو اسکو منہ کھولنے پر مجبور کرنے والا مرد ہی ہے۔! اگر اسلام ہی کو اپنے مفاد کے لیے استعمال کرنا ہے تو پہلے اپنے ملک کو اسلامی بناؤ – نام سے اسلام اسلام کی رٹ لگا لینے سے کوئی اس مقام پر نہیں پہنچ جائے گا جہاں وہ آج سے چودہ سو سال پہلے کا حوالہ دے۔

قبلے کی درستگی

فاطمہ جناح کی مثالیں دینے والے! اور ان کو آئیدئل بنانے والیاں جو آج آزادی مانگنے والی عورتوں پر تشنہ لب ہیں،! کیا وہ جانتی ہیں کہ فاطمہ جناح نے تمام عمر شادی نہیں کی – کیا یہ اسلام کے خلاف نہیں؟ وہ تمام عمر ایک باکردار خوددار اور آزاد عورت بن کر اپنے بھائی ایک مرد کے شانہ بشانہ چلتی رہی ہیں! – کیا آج کی عورت ان ہی کی طرح کی آزادی نہیں مانگ رہی؟ – بات درست ہے اپنی سوچ کو درست کیجیے ورنہ کل ہی کی مثال ہے! کہ ہماری پارلیمنٹ میں شیطانی نماز پڑھی گئی ہے۔! اگر سوچ ہی درست نہ ہو تو عبادت بھی درست نہیں ہوتی!

شاید آج کی عورت موجودہ دور کے مرد کی حیوانہ سوچ سے باھر نکل کر 1400سال پہلے والے حقوق ہی چاھتی ہے جو اس سے چھین لیے گئے ہیں!

ہمارا نظامِ تعلیم ازل سے انتہائی ناقص اور غیر مکمل رھا ہے۔! جب تک آپ اس ملک کا نظامِ تعلیم درست کر کے ہر کسی کو اسکے حقوق! اور فرائض کا احساس نہیں دلائیں گے، انکی چودہ سو سال پہلے والی اساسوں پر جدید تربیت نہیں کریں گے حالات ابتر ہوتے رہیں گے۔ 

Auraton Ka Aalmi Din – Women’s Day

بقلم مسعودؔ

SC orders 500 Buildings in Karachi to raze

About the author

Masood

ایک پردیسی جو پردیس میں رہنے کے باوجود اپنے ملک سے بے پناہ محبت رکھتا ہے، اپنے ملک کی حالت پر سخت نالاں ہے۔ ایک پردیسی جس کا قلم مشکل ترین سچائی لکھنے سے باز نہیں آتا، پردیسی جسکا قلم اس وقت لکھتا ہے دل درد کی شدت سے خون گشتہ ہو جاتا ہے اور اسکے خونِ جگر کی روشنائی سے لکھے ہوئے الفاظ وہ تلخ سچائی پر مبنی ہوتے ہیں جو ہضم مشکل سے ہوتے ہیں۔۔۔ مگر یہ دیوانہ سچائی کا زہر الگنے سے باز نہیں آتا!

2 Comments

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

  • Aaj ki aurat haqooq k naam p khuli behayai chahti hy. Jaisy play cards in k pas thy us sy sirf behayai nazar aa rahi hy. Islam ki baat aap na krain. In aurton ny kou hadees likhi hoti to ham aap ki tehreer sy mutafiq hoty laikin is behayayi ko haqooq ka naam na dain please. Aisi aurtain jo behayayi ko aam krain gi un p Allah aur Rasool s.a.w ki lanat hy. Aisi aurat dunya mai bhi ruswa ho gi aur aakhrat mai bhi jo Allah k deen ko na samajh saki aur us ka misuse kr rai

    • Basad qabil-e-ehtraam, Mrs Shah – main samajhta hoon keh humarey haan ‘aazadi’ ka mafhoom hi ghalt liya jata hai. Pakistan ki aazadi key saath jo gunwaona jurm hum ney kiya, uskey nitaeej aap key samney hain – Media ko aazadi di gaii to Media ney tumaam tar ikhlaqiyaat ki woh dhajyaan bakhereein keh uskey asraat aaj ki aurat ki aazadi key asar mein nazar aa raha hai – rahi sahi kasar Social Media ney poori kar di… Jab humarey mulk mein is qadar ikhlaaq’soz aur behoodah Morning Shows aur dramas pesh kiyey jaein gey, jab bhai apney gharon mein VCR laa ker behoodah filmein dekh kar samjhein keh unki behno per asar nahin parrey ga to aap yaqin janiyey yeh halaat hamarey apney pedah kiyey huwey hain…

      Aaj Meshaa Shafi ki video dekhi – yeh wohi ladki hai jo #ME_TOO sey mutasira hai – jab aisi auraton ko urooj miley ga to nateeja aap key samney hai ..

      Main ney apni tehreer mein jo kehna chaha hai keh Islam ko beech mein tab laiyey jab hamarey muashrey ney aurton ko unkey Islami Haqooq diyey hon….. aur is baat ki tarf koi naam nehad musalmaan aaney ki bjaey aaein baaein shaaein kar key baat taal deta hai.. jab tak aap root cause ko drust nahin karein gey us waqt tak kisi per ungli uthaaney sey koi faidah nahin.. Root cause yeh hai keh ham ney Islam ko nafiz honey hi nahin diya – aurat ko uskey islaami haqooq sey bhi mehroom rakha hai – to aisi harkaat to hon gi…

Pegham Network

FREE
VIEW