Sports

PSL4: Peshawar Zalmi vs Multan Sultanz

PSL4: Peshawar Zalmi vs Multan Sultanz

PSL4: Peshawar Zalmi vs Multan Sultanz

پشاور زلمی بمقابلہ ملتان سلطانز

پی ایس ایل کا  چودھواں میچ پشاورزلمی اور ملتان سلطانز کے مابین شارجہ میں ہوا۔

پشاور نے ٹاس جیتا اور پہلے فیلڈنگ کی۔

ملتان سلطانز اننگ

عمرصدیق اور جیمزونس نے اوپننگ کی مگر ونس پہلی ہی بال پر صفر پر حسن علی کے ہاتھوں کلین بولڈ ہو گیا۔ یون ملتان سلطانز کو پہلا نقصان دوسری ہی بال پر مجموعی اسکور ایک رنز پر اٹھانا پڑا۔

مگر اسکے بعد چارلس اور عمرصدیق نے اچھی بیٹنگ کرتے ہوئے اسکور کو تیزی سے پھلانا شروع کر دیا۔ آٹھویں اوور کی دوسری بال پر جب مجموعی اسکور 81 رنز ہوا تو عمزصدیق 2 چھکوں کی مدد سے 20 رنز بنا کر آؤٹ ہو گیا۔ اسکا کیچ پولارڈ نے ڈاؤسن کی بال پر پکڑا۔

عموماً ہوتا ہے کہ ایک لمبی پارٹنرشپ کے بعد دونوں کھلاڑی اوپر تلے آؤٹ ہو جاتے ہیں اور یونہی ہوا۔ چارلس بھی 84 کے مجموعی رنز پر 34 بالوں پر چار چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 53 رنز بنا کر آؤٹ ہو گیا۔ چارلس کو عمیدآصف نے آؤٹ کیا امام الحق نے کیچ پکڑا۔

شراکت

کپتان شعیب ملک اور ڈینیل کرسچن نے 33 رنز کی شراکت بنائی اور 117 کے مجموعی اسکور پر کرسچن سمین گل کی بال پر ڈیوڈ ملان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گیا۔ کرسچن نے 17 رنز بنائے۔ اسکے بعد شاھد آفریدی کھیلنے آیا – اور جیسا کہتے ہیں نا کہ آفریدی آیا – آفریدی نے ٹلے لگائے اور آفریدی آؤٹ ہوگیا۔۔۔ ایسا ہی ہوا۔ آفریدی 14 رنز بنا کر پولارڈ کے ہاتھوں حسن علی کی بال پر آؤٹ ہو گیا۔ 140 کے مجموعی اسکور پر شعیب ملک بھی 22 رنز بنا کر آؤٹ ہو گیا۔ شعیب کو بھی حسن علی نے کامران خان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرا دیا۔

ابھی دو اوورز باقی تھے مگر ملتان کا کوئی بھی بلے باز کسی بھی قسم کا کوئی بھی قابلِ ذکر اسکور کرنے میں کامیاب نہ ہوا اور یوں باقی 5 وکٹ صرف 5 رنز کا اضافہ کر سکیں۔

زلمی کی جانب سے حسن علی زبردست بالر ثابت ہوا اور صرف 17 رنز دیکر 4 وکٹ لینے میں کامیاب رھا۔

پشاور اننگ

پشاورزلمی کا آغاز بھی اچھا نہ تھا اور پہلے ہی اوور کی چھٹی بال پر کامران اکمل 4 رنز بنا کر محمد عرفان کی بال پر محمدالیاس کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گیا۔ مگر ڈیوڈ ملان اور امام الحق نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے اسکور 74 پر پہنچا دیا جب ڈیوڈ مالان نے پانچ چوکوں کی مدد سے 38 رنز بنا کر آؤٹ ہو گیا۔ مالان کوعمرصدیق نے کرسچن کی بال پر کیچ کیا۔

ڈاؤسن اور امام الحق نے اسکور دھکا لگایا اور اسکور 114 تک پہنچا دیا جب ڈاؤسن کرسچن کی بال پر محمد الیاس کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گیا اسنے 18 رنز بنائے۔ صرف ایک رنز کے اضافے کی بعد امام الحق بھی 5 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 52 رنز بنا کر آؤٹ ہو گیا، اسکو جنید خان نے ایل بی ڈبلیو کیا۔ شاید ملتان کو اسی وکٹ کی ضرورت تھی اور ایک غیر متوقع جیت ہو سکتی تھی؟

مگر پولارڈ کے من میں کچھ اور ہی سمائی اسنے محمد عرفان کے ایک اوور میں مسلسل 4 چھکے رسید کر دئیے اور صرف 10 بالورں پر 25 رنز بنا ڈالے اور بیشک پولارڈ جنید خان کی بال پر کرسچن کے ہاتھوں آؤٹ ہو گیا مگر باقی ماندہ اسکور حاصل کرنا کوئی مشکل نہ تھا۔

PSL4: Peshawar Zalmi vs Multan Sultanz

نتیجہ: پشاور زلمی نے میچ 5 وکٹ سے جیت لیا

PSL4: Peshawar Zalmi vs Multan Sultanz

Pakistan Domestic Cricket - History

About the author

Masood

ایک پردیسی جو پردیس میں رہنے کے باوجود اپنے ملک سے بے پناہ محبت رکھتا ہے، اپنے ملک کی حالت پر سخت نالاں ہے۔ ایک پردیسی جس کا قلم مشکل ترین سچائی لکھنے سے باز نہیں آتا، پردیسی جسکا قلم اس وقت لکھتا ہے دل درد کی شدت سے خون گشتہ ہو جاتا ہے اور اسکے خونِ جگر کی روشنائی سے لکھے ہوئے الفاظ وہ تلخ سچائی پر مبنی ہوتے ہیں جو ہضم مشکل سے ہوتے ہیں۔۔۔ مگر یہ دیوانہ سچائی کا زہر الگنے سے باز نہیں آتا!

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Pegham Network

FREE
VIEW