Sports

PSL4: Lahore Qalandars vs Quetta Gladiators

PSL4: Lahore Qalandars vs Quetta Gladiators

PSL4: Lahore Qalandars vs Quetta Gladiators

لاہور قلندرز  بمقابلہ کوئٹہ گلاڈیئٹرز

پی ایس ایل کا بارہواں میچ لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلاڈیئٹرز کے مابین شارجہ میں ہوا۔

کوئٹہ نے ٹاس جیتا اور پہلے لاہرر کو بینگ کا موقع دیا۔

لاہور کی اننگ

لاہور کی جانب سے روایتی اوپنرز فخرزمان اور سہیل اختر نے کی۔ کوئٹۃ کی جانب سے سہیل تنویر نے بالنگ کا آغاز کیا۔ دوسرے اوور جو محمد نواز نے پھینکا، کی چھٹی بال پر فخرزمان ایک اونچی شاٹ کھیلتے ہوئے عمراکمل کو کیچ تھما دیا، اس نے صرف 3 رنز بنائے۔

سلمان بٹ جو ایک لمبی سسپنشن کے بعد اپنا دوسرا میچ کھیل رھا تھا، 7 بالوں پر محض 5 رنز بنا سکا اور احسن علی کے ہاتھوں غلام مدثر کی بال پر آؤٹ ہو گیا۔ مگر اسوقت تک مجموعی رنز 5 اوورز میں 40 رنز بن چکے تھے۔ صرف ایک رنز کے اضافے کے بعد 41 کے اسکور پر سہیل اختر بھی impressive نوجوان بالر مدثر کی بال پر سرفراز کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گیا۔ اس نے ایک چوکے اور تین چکھوں کی مدد سے 29 اسکور کیا۔

اے بی ڈی ویلیئرز جو پچھلے میچ میں لاہور کا ہیرو تھا اس نے کوری اینڈرسن کیساتھ ملکر اسکور 78 پر پہنچا دیا جب اینڈرسن 19 رنز بنا کر انورعلی کی بال پر محمدنواز کی بال پر آؤٹ ہو گیا۔ اس موقع پر لاہور کے پچھلے میچ کا دوسرا ہیرو آیا جس نے آخری بال پر چھکا لگا کر لاہور کو میچ جتوایا تھا۔ دونون نے اسکور کو 118 پر پہنچا دیا مگر اسکور میں کوئی برق رفتاری نہیں تھی۔ کوئٹہ کی بالنگ بہت عمدہ تھی۔ 118 پر وائسے نے سہیل تنویر کی بال پر اسمتھ کو کیچ تھما دیا۔ وائسے نے صرف ایک چھکا لگیا اور 20 اسکور کیا۔

کوئٹہ کی نپی تلی بالنگ پر لاہور کے لیے اسکور کرنا آسان نہ تھا اور 129 پر گوہر علی (5) اور یاسر شاہ (1) رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ انہیں بالترتیب مدثر اور سہیل تنویر نے آؤٹ کیا۔

ڈی ویلئیرز جو پچھلے میچ میں ماہرانہ اسٹروک کھیل رھا تھا اس بار 40 بالوں پر صرف 2 چوکوں کی مدد سے بمشکل 45 رنز بنا سکا۔ لاشیمان نے 5 رنز بنائے جو کل انفرادی اسکور کو 143 تک لے گئے۔

کوئٹہ کی ریپلائی

کوئٹہ جو اس وقت کی سب سے ان فارم ٹیم ہے، اس کے جتنے کے لیے بظاہر کوئ مشکل نظر نہیں آ رہی تھی۔ مگر انہیں پہلا دھچکہ پہلے ہی اوور مٰیں لگ گیا جب تیسری بال پر شین واٹسن پی ایس ایل میں پہلی بار بغیر کوئی اسکور کیے راحت علی کی بال پر ڈیوسچ کے ہاتھوں آؤٹ ہو گیا۔

کوئٹہ کے لیے بھی رنز بنانا آسان نہ تھا اور پانچویں اوور میں 26 کے اسکور پر رائیلی روسور بھی 17 رنز بنا کر یاسر شاہ کی بال پر بولڈ ہو گیا۔

آٹھویں اوور میں 53 کے اسکور پر عمراکمل صرف 9 رنز بنا کر اور بارہویں اوور میں 77 کے اسکور پر احسن علی 40 رنز بنا کر لامیشان کے ہاتھوں بولڈ ہو گیا۔  اگلے ہی اوور میں ڈوین اسمتھ 2 رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گیا اور یون 81 کے اسکرر پر کوئٹۃ کے 5 کھلاڑی آؤٹ ہو چکے تھے۔

اس موقع پر محمد نواز نے کپتان سرفراز کا بھرپور ساتھ دیا اور اسکور 135 تک پہنچا دیا، جب نواز سہیل اختر کے ہاتھوں حارث سہیل کی بال پر آؤٹ ہو گیا۔ دو ہی رنز بعد ا137 کے اسکر پر تنویرعلی بھی وائسے کے ہاتھوں بولڈ ہو گیا اور یوں لگتا تھا کہ میچ اپنے سنسنی خیز انجام کے جانب جائے گا۔

وائسے نے جو آخر اوور پھینکا زبردست تھا۔ پہلی بال پر انورعلی کی وکٹ، اسکے بعد بغیر کوئی چوکا چھکا دئیے آخری بال کی جانب پہنچا دیا جہاں کوئٹہ کو آخری بال پر جیتنے کے لیے 2 اور برابر کے لیے 1 رنز چاہیے تھا۔ اس موقع پر فیلڈنگ کی پلیسمنٹ درست نہیں تھی مگر وائسے نے جو بال پھینکی وہ بھی کوئی اچھی نہیں تھی۔ فل ٹاس بال جس کو سرفراز نے مہارت سے اٹھا کر بانڈری کے باہر پھینک دیا – چھھھھھکا۔۔۔۔۔

PSL4: Lahore Qalandars vs Quetta Gladiators

نتیجہ: کوئٹہ گلاڈیئٹرز نے میچ 3 وکٹ سے جیت لیا

PSL4: Lahore Qalandars vs Quetta Gladiators

Pakistan Domestic Cricket - History

About the author

Masood

ایک پردیسی جو پردیس میں رہنے کے باوجود اپنے ملک سے بے پناہ محبت رکھتا ہے، اپنے ملک کی حالت پر سخت نالاں ہے۔ ایک پردیسی جس کا قلم مشکل ترین سچائی لکھنے سے باز نہیں آتا، پردیسی جسکا قلم اس وقت لکھتا ہے دل درد کی شدت سے خون گشتہ ہو جاتا ہے اور اسکے خونِ جگر کی روشنائی سے لکھے ہوئے الفاظ وہ تلخ سچائی پر مبنی ہوتے ہیں جو ہضم مشکل سے ہوتے ہیں۔۔۔ مگر یہ دیوانہ سچائی کا زہر الگنے سے باز نہیں آتا!

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Pegham Network

FREE
VIEW