PSL4: Islamabad United vs Peshawar Zalmi
اسلام آباد یونائٹڈ بمقابلہ پشاور زلمی
پی ایس ایل کا گیارہواں میچ اسلام آباد یونائٹڈ اور پشاورزلمی کے مابین ہوا۔
ابھی تک پی ایس ایل کی تاریخ میں یہی دونوں ٹیمیں چمپئین بن سکی ہیں۔
پشاورزلمی نے ٹاس جیت کر پہلے بالنگ کا فیصلہ کیا۔
اسلام آباد کی جانب سے لیوک رونکی اور صاحبزادہ فرحان نے اوپننگ کی۔ پانچویں اوور میں 32 رنز پر پہلی وکٹ گری جب رونکی سمین گل کی بال پر ڈاؤسن کے ہاتھوں 21 رنز بنا کر آؤٹ کر دیا۔
صاحبزادہ فرحان بھی جلد ھی لوٹ گیا جب 47 کے مجموعی رنز پر 15 رنز بنا کر ایک بار پھر سمین کی بال پر ڈاؤسن کے ہاتھوں آؤٹ ہو گیا۔ 49 کے اسکور پر حسین طلعت بھی پولارڈ کی بال پر اکمل کے ہاتھوں اسٹمپ ہو گیا۔ اس مقام پر ڈیلپورٹ اور بیل نے 56 رنز کی پارٹنرشپ کی اور اسکور 105 پر پہنچا دیا۔ 29 رنز بنا کر ڈیلپورٹ حسن علی کی بال پر بولڈ ہو گیا۔
آصف علی 13 رنز بنا کر وھاب ریاض کے ہاتھوں سمین گل کی بال پر آؤٹ ہو گیا۔ 120 پر 5۔ اسسکے بعد کوئی بھی بیٹسمین کوئی خاطر خواہ اسکور نہ کر پایا اور اسلام آباد یونائٹڈ اپنے مقررہ اوور میں 158 رنز ہی بنا سکے۔
پشاور زلمی کی اننگ کی بتدا بری ہوئی اور 26 کے مجموعی اسکور پر 3 کھلاڑی آؤٹ ہو چکے تھے۔ کامران اکمل محمد موسیٰ کی بال پر سالٹ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گیا، اس نے 7 رنز بنائے۔ ڈیوڈ ملان نے 1 رنز بنایا اسے بھی محمد موسیٰ نے آؤت کیا اسکا کیچ پٹیل نے پکڑا۔ محمد موسیٰ ایک نوجوان اور باصلاحیب کھلاڑی ہے جسکی بالنگ بہت عمدہ ہے۔
پشاور بیٹنگ کے لحاظ سے کوئی خاطر خواہ کردار ادا نہیں کر سکا۔ عمرامین 14 رنز بنا کر پٹیل کی بال پر فہیم کے ہاتھوں آؤٹ ہو گیا، ڈاؤسن نے 21 رنز بنائے اور حسین طلعت کے ہاتھوں شداب خان کی بال پر آؤٹ ہو گیا – 65 پر 5۔
اس موقع پر کیرین پولارڈ نے گیم کا پانسہ بدل دیا۔ پولارڈ نے زبردست بالنگ کرتے ہوئے صرف 22 بالوں پر 51 رنز بنائے جس میں 3 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے۔
اس سوقع پر ایک بار پھر سے میچ کا پانسہ بدلا اور پولارڈ سالٹ کے ہاتھوں فہیم اشرف کی بال پر آؤت ہو گیا اور 134 کے اسکور پر سمی بھی 11 رنز بنا کر محمد موسیٰ کی بال پر سالٹ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گیا۔ اور اب پشاور کی جیت کے چانسس کم ہو گئے۔ گو وھاب ریاض نے چند ایک چھکوں کے ساتھ میچ میں کچھ تجسس پیدا کیا مگر پشاور 146 کے مجموعی اسکور ڈھیر ہو گیا۔ میچ کی سب سے اہم بات اسلام آباد کے کپتان محمد سمیع نے آخری 3 بال پر 3 وکٹ لیکر ہیٹ ٹرک کی۔
PSL4: Islamabad United vs Peshawar Zalmi
نتیجہ: اسلام آباد یونائٹڈ نے میچ 12 رنز سے جیت لیا
PSL4: Islamabad United vs Peshawar Zalmi
Add Comment