News Current Affairs

LHC Releases Shahbaz Sharif

LHC Releases Shahbaz Sharif
LHC Releases Shahbaz Sharif

آشیانہ ھاؤس اور رمضان شوگر مل میں کرپشن کے الزام میں شہبازشریف کو آج لاہور ہائی کورٹ نے “باعزت” بری کر دیا!

حضرات یہ ہے پاکستان کا قانون اور انصاف! LHC Releases Shahbaz Sharif

یہ ہے وہ نظام جس میں ایک بندے کو ایک عرصہ زیرِ حراست رکھ کر، عوام کو احتساب احتساب کا پھدو لگا کر پھر جب وقتِ فیصلہ آتا ہے تو رہا کر دیا جاتا ہے۔ وہ لاکھوں، ہزاروں ثبوت جو سرِ عام گردش کرتے ہیں، وہ ریکارڈز کو آگ لگوانا، وہ کاغذات میں ہیرا پھیریاں کروانا – سب کا سب غارت جاتا ہے۔

مگر یہی وہ انصاف ہے جو جب کسی غریب کی نسبت فیصلہ کرنا ہو تو پل بھی نہیں لگاتا۔ اسے بھون کر رکھ دیا جاتا ہے، راتوں رات اس کے خلاف قابلِ احترام ججوں سے فیصلے لکھوائے جاتے ہیں۔ سارا زمانہ جانتا ہے کہ نوازشریف اور شہبازشریف نے کرپشن کی بدترین انتہا کی ہے۔ مگر فرق یہ ہے کہ انہوں نے اپنی کرپشن رات کی تاریکیوں میں کالے کپڑوں میں چھپ کر کی جسے ثابت کرنا مشکل نہیں ناممکن ہے! مگر خود شریفی جانتے ہیں کہ وہ کرپٹ ہیں! LHC Releases Shahbaz Sharif

حضرات پریشان نہ ہوں یہ اسلامی جمہوریہ پاکستان ہے۔ جہاں حق اور سچ کی گواھی دینا گناہِ کبیرہ سے بڑا جرم سمجھا جاتا ہے۔ اور پھر اسی اسلامی جمہوری پاکستان میں دعاؤں پر دعائیں کر کے اپنے آپ کو مسلمان ثابت کیا جاتا ہے۔ یہ قوم تباھی کی منتظر ہے! LHC Releases Shahbaz Sharif

میری پاکستان کے غلیظ ترین، فرسودہ ترین، بدبخت ترین نظام سے گزارش ہے کہ ہر اس انسان کو جسکی کرپشن اور دھوکہ دھی ایک کڑوڑ سے زیادہ ہے اسے باعزت بری کر دیا جائے اور اسکو respected citizen کا تمغہ عطا کیا جائے۔ LHC Releases Shahbaz Sharif

اور نیب کا ادارہ بند کر دیا جائے کیونکہ اس کے بس میں نہیں کسی کے خلاف کروائی کرنا، عوام کا وقت برباد نہ کریں!

یہ انصاف اور اسکے ماننے والے عذاب الہٰی کے منتظر ہیں!

بقلم: مسعودؔ

SC orders 500 Buildings in Karachi to raze

About the author

Masood

ایک پردیسی جو پردیس میں رہنے کے باوجود اپنے ملک سے بے پناہ محبت رکھتا ہے، اپنے ملک کی حالت پر سخت نالاں ہے۔ ایک پردیسی جس کا قلم مشکل ترین سچائی لکھنے سے باز نہیں آتا، پردیسی جسکا قلم اس وقت لکھتا ہے دل درد کی شدت سے خون گشتہ ہو جاتا ہے اور اسکے خونِ جگر کی روشنائی سے لکھے ہوئے الفاظ وہ تلخ سچائی پر مبنی ہوتے ہیں جو ہضم مشکل سے ہوتے ہیں۔۔۔ مگر یہ دیوانہ سچائی کا زہر الگنے سے باز نہیں آتا!

Add Comment

Click here to post a comment

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Pegham Network Community

FREE
VIEW