News

Google+ Shutting Down

Google+ Shutting Down
Google+ Shutting Down

گوگل کو استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد تقریباً 2،2 بیلین ہے۔ مگر اس میں صرف 1 فیصد کے قریب گوگل کی سروس گوگل پلس استعمال کرتے ہیں۔

گلوگل پلس فیس بک سے ملتا جلتا سوشل میڈیا کا ایک نیٹ ورک ہے۔ جس کا concept فیس بک سے ملتا جلتا ہے۔ جہاں آن لائن کمیونٹی سے لیکر پرسنل پیجز، چیٹ روم سے لیکر گروپس وغیرہ سب کچھ ہے۔

مگر اب گوگل نے اعلان کیا ہے کہ چونکہ گوگل پلس پر متحرک ممبرز کی تعداد بہت ہی کم ہے ۔ اور ان میں سے بھی اکثریت کی پوسٹ کئی کئی ماہ پرانی ہوتی ہے۔ جبکہ اس عالمی سروس کو اپ ڈیٹ رکھنے کے لیے بہت وقت، توانائی اور پہسہ خرچ ہوتا ہے۔  Google+ Shutting Down

دسمبر 2018 میں گوگل نے اعلان کیا تھا کہ یہ سروس بند کر دی جائے گی۔ اس سروس کا عام consumers کے لیے آخری استعمال 2 اپریل 2019 کو ہو گی۔

اب کسی بھی قسم کا کوئی بھی گوگل پلس اکاؤنٹ نہیں بنایا جا سکتا۔

گوگل نے اتنی مہلت دی ہے کہ جو جو تصویر، پوسٹ اور مواد صارفین نکالنا چاہتے ہیں، کاپی کرنا چاھتے ہیں، بیک اپ کرنا چاھتے ہیں وہ 2 اپریل سے پہلے پہلے کر سکتے ہیں۔

اسکے بعد گوگل کے ٹیکنیکل ماہرین اس سروس کا تمام تر ڈیٹا ڈیلیٹ کرنے میں مصروف ہو جائیں گے۔

گوگل پلس کی سروس صرف ان لوگوں کے لیے رہے گی جنکے پاس گوگل سوئیٹ کا اکاؤنٹ ہے۔

Google+ Shutting Down

Google+ Shutting Down

SC orders 500 Buildings in Karachi to raze

About the author

Masood

ایک پردیسی جو پردیس میں رہنے کے باوجود اپنے ملک سے بے پناہ محبت رکھتا ہے، اپنے ملک کی حالت پر سخت نالاں ہے۔ ایک پردیسی جس کا قلم مشکل ترین سچائی لکھنے سے باز نہیں آتا، پردیسی جسکا قلم اس وقت لکھتا ہے دل درد کی شدت سے خون گشتہ ہو جاتا ہے اور اسکے خونِ جگر کی روشنائی سے لکھے ہوئے الفاظ وہ تلخ سچائی پر مبنی ہوتے ہیں جو ہضم مشکل سے ہوتے ہیں۔۔۔ مگر یہ دیوانہ سچائی کا زہر الگنے سے باز نہیں آتا!

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Pegham Network

FREE
VIEW