Current Affairs News

Aleema Khan Appears in Court (Current Affairs)

Aleema Khan Appears in Court (Current Affairs)

Aleema Khan Appears in Court (Current Affairs)

عمران خان کی ہمشیرہ پر منی لانڈرنگ کا الزام

پاکستان میں سیاست کے گندے کھیل میں اپنی کامیابی حاصل کرنے کے لیے مخالفین کچھ بھی کر سکتے ہیں۔

وزیرِاعظم عمران خان کو ہر طرح سے ناکام کرنے کی کوشش میں ناکامی کے بعد ان کا اگلا حربہ عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان پر آف شور کمپنیوں کا کیس ہے جو آج کل اسلام آباد ہائی کورٹ میں چل رہا ہے۔

ایک وقت تک کبھی مغرور حکمران کورٹس کو اپنے پاؤں کی جوتی سمجھتے تھے۔ اب وہ دور ہے کہ وزیراعظم کی اپنی ہمشیرہ اکیلی اور تنہا بغیر کسی سرکاری پروٹوکول کے عدالتوں میں پیشیاں بھگت رہی ہے۔

14 جنوری کو پیشی کے دوران علیمہ خان نے عدالت کو بتایا کہ اسکی آف شور کمپنی میں ایک پیسہ بھی غلط چینل سے نہیں گیا۔  اور میڈیا میں کچھ خاص چینل اسکے خلاف غلط بیانیاں کر رہے ہیں۔  اور انکی جائداد کو شوکت خانم سے ملنے والے چندے سے منسوب کر رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایک عالمی آڈٹ کمپنی نے  شوکت خانم ہسپتال کا آڈٹ کیا ہے اور کچھ غلط نہیں پایا۔ اس رپورٹ کو کراس چیک کیا جا سکتا ہے۔

علیمہ خان نے بتایا کہ وہ ٹیکسٹائل کے بزنس سے وابستہ ہیں جسکی مالیت لگ بھگ دو بیلین ہے۔

کل عدالت میں مزید بیان دیا کہ آف شور کمپنی جائداد میں اپنے حصے کو بیچ کر حاصل کی۔  اس کا کچھ ٹیکس بھی پے شدہ ہے۔  کمپنی خریدنے کے لیے پیسہ پاکستانی بینکوں کے ذریعے بھیجا گیا۔

علیمہ خان ٹیکسٹائل کمپنی میں 50 فیصد کی شراکت دار ہیں۔

مسعود

current affairs

Aleema Khan Appears in Court (Current Affairs)

About the author

Masood

ایک پردیسی جو پردیس میں رہنے کے باوجود اپنے ملک سے بے پناہ محبت رکھتا ہے، اپنے ملک کی حالت پر سخت نالاں ہے۔ ایک پردیسی جس کا قلم مشکل ترین سچائی لکھنے سے باز نہیں آتا، پردیسی جسکا قلم اس وقت لکھتا ہے دل درد کی شدت سے خون گشتہ ہو جاتا ہے اور اسکے خونِ جگر کی روشنائی سے لکھے ہوئے الفاظ وہ تلخ سچائی پر مبنی ہوتے ہیں جو ہضم مشکل سے ہوتے ہیں۔۔۔ مگر یہ دیوانہ سچائی کا زہر الگنے سے باز نہیں آتا!

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Pegham Network

FREE
VIEW