Log Jab Poochhein
لوگ جب پوچھیں تو کہتا ہوں، جل پری ہے تو
مسافر ہوں میں پیار کا، منزل میری ہے تو
سمندر عشق کا میں ہوں، ساحل میری ہے تو
دل کے اندھیروں میں مانندِ مشعل جل رہی ہے تو
انمول ہے تو، باکمال ہے تو، لاجواب ہے تو
تعریف جسکی نہ کر سکوں، وہ شباب ہے تو
پیار مرے کی اک ایسی تصویر ہے تو
دنیا میں انمول، جان مری، بے نظیر ہے تو
لوگ دیوانہ کہیں جب کہوں میری تقدیر ہے تو
ہزار ناریاں حسین، میری ہیر ہے تو
باب الحیات میں مری مشیر ہے تو
میرے خوابیدہ خوابوں کی تعبیر ہے تو
لوگ جب پوچھیں تو کہتا ہوں، مری محبت ہے تو
لوگ جنت چاہیں، لیکن میری جنت ہے تو
آہوں میں نہ ڈھل جائے، ایسی حسرت ہے تو
دل جو نہ دکھا سکے، اک ایسی خصلت ہے تو
کہیں سے نہ پا سکوں وہ جنتِ بریں ہے تو
کل دنیا سے اے صنم حسیں ہے تو
Meri Shaairi: Log Jab Poochhein To Kehta Hoon
Jalpari, Musafir, Pyar, Manzil, Samundar, Saahil, Tasweer, Benazir, Deewana, Taqdeer, Heer, Khawab, Jannat, Hasrat.
Add Comment