Meri Shaairi: Musaafir!
مسافر
Meri Shaairi: Musaafir!
مسافر چھوڑ کر ساتھ جا تو رہے ہو
پھر ملو گے کب و کہاں اتنا تو بتا دو
کس طرح بیتیں گے تجھ بن یہ لمحات بتا دو
کیا کہیں جب پوچھے ساون کی برسات بتا دو
کیوں نہ رہے اب ہاتھوں میں ہاتھ بتا دو
کیسے کٹیں گے تجھ بن یہ دن رات بتا دو
میں نے مانا کہ ہجر انسان کا مقدر ہے
غموں کا سمندر انسان کا مقدر ہے
آزمائشوں کا بھنور انسان کا مقدر ہے
پر غموں سے جو ڈر جائے وہ کاہے کا بشر ہے
جانے والے تیرے لیے دئیے راہوں میں جلائے
آنے میں تجھ کو درپیش نہ کوئی مشکل نہ آئے
تیرے قدموں تلے گر کہکشاں نہ بچھائے
پھر ترے روشِ ناز تلے کوئی پتھر بھی نہ آئے
hamraahi, leaving you behind, love letter urdu, messanger, missing you, pakistan urdu poetry, traveler
Add Comment