Current Affairs

چارٹرآف ڈیموکریسی

Meri Tehreer - Political Views: Charter of Democracy!

چارٹرآف ڈیموکریسی اور عمران خان

ڈیموکریسی

چارٹرآف ڈیموکریسی کے نام پر ملک کی دو بڑی جماعتیں بڑی نیک نیتی اور انتہائی لگن کے ساتھ کام کر رھی تھیں، ملک کو جسچارٹرآف ڈیموکریسی

 بحران میں مشرف کی ڈکٹیٹرشپ ڈال گئی تھی، اس سے نکالنے کی ہمہ وقت کوشش میں محو تھیں، دن رات انتھک محنت اور مشقت سے دونوں جماعتوں نے جو عہد اپنی اپنی خودساختہ جلا وطنی کو چھوڑنے سے پہلے لندن میں بیٹھ کر کیا اور پر ہمہ تن محنت کر رہی تھیں کہ ایک انتہائ  بدکلام انسان جو خود کو نوجوانوں کا لیڈر کہتا ہے، میدان میں آیا اور انکی کاوشوں پر پانی پھیرنے کی کوشش کرنے لگا۔

عمران خان نے لوگوں کو گمراہ کرنا شروع کر دیا کہ چارٹرآف ڈیموکریسی  دراصل یہ ہے کہ پانچ سال زرداری حکومت کرے، ملک کے نام پر خوب قرضے لے، دبئی اور سرے میں میں جائدادیں بنائے مگر عوام جس کسمپرسی کی زندگی گزار رہی ہے وہیں رہے، زرداری کے گھوڑے برفی لڈو اور اعلی کھانا کھائیں جبکہ تھر میں انسانیت رسوا ہوتی رہے، اس دوران دوسرا عظیم لیڈر عوام کے دکھ درد کو سمجھے اور اپنے ڈرامہ شریف بھائی کے ساتھ ملکر زرداری کو سڑکوں پر گھسیٹنے کے ڈرامے رچائے۔

کبھی تم کبھی ہم

پھر جب زرداری کے پانچ سال مکمل ہوجائیں تو ہیر پھیر غبن اور جس طرح ممکن ہو دوسرا عظیم الشان لیڈر ملک کی بھاگ دوڑ سنبھال لے اور پہلے سے زیادہ لوٹنے    بلکہ دن رات لوٹنے دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف رہے۔ عوام کی زبان کو بند رکھنے کے لیے کبھی لاہور میں میٹرو کا ڈرامہ رچائے کبھی اورنج ٹرین کا، مگر ریلوے زبردست خسارے میں رھے تو کوئی بات نہیں، ریلوے کے حادثات میں لوگ مرتے ہیں

تو مریں ہمیں کیا، ہم تو وہ کام کریں گے جہاں ہمارا سریا کام آئے۔چارٹرآف جمہوریت کے تقدس کو برقراررکھتے ہوئے جب وہ عظیم ترین راہنما عمر رسیدہ    ہو جچارٹرآف ڈیموکریسیائے تو وہ اپنے ان بچوں کو جنہوں نے عمرکا بیشتر حصہ یورپ میںگزارا ہے انہیں اس جاھل قوم پر مسلط کر دیں کہ اس قوم کو دو چپہ روٹی ڈالدو تو یہ تمہارے لیے بھونکتے نہیں تھکے گی۔۔۔۔عمران خان تم بہت ظالم ہو، بہت جابر ہو، بہت ستمگر ہو کہ چارٹرآف جمہوریت کی اصلیت عوام کو دکھاتے ہو، تم سنگدل ہو جو میاں صاحب اور زرادی  کی نیک نیتی کو لوگوں کے سامنے عریاں کر دیتے ہو! مولانا ڈیزل، اسفند ولی یار، اچکزئی، خورشیدشاہ، الطاف حسین یہ سب تمہارے خلاف کیوں نہ ہوں؟! تم نے بھی تو ان کی ملک دشمن، قوم کو دھوکے میں رکھنے کی فطرت،! انکی ذہنی غلاظت کو بے نقاب کر دیا ہے!۔۔۔ یہ لوگ چارٹرآف ڈیموکریسی کے حلال زادے  ہیں تم انکو گالیاں دو گے تو تم شرفا میں کیسے ہو گے؟؟؟

Charter of Democracy, Imran Khan, Zardari, Nawaz Sharif

بقلم: مسعودؔ

SC orders 500 Buildings in Karachi to raze

About the author

Masood

ایک پردیسی جو پردیس میں رہنے کے باوجود اپنے ملک سے بے پناہ محبت رکھتا ہے، اپنے ملک کی حالت پر سخت نالاں ہے۔ ایک پردیسی جس کا قلم مشکل ترین سچائی لکھنے سے باز نہیں آتا، پردیسی جسکا قلم اس وقت لکھتا ہے دل درد کی شدت سے خون گشتہ ہو جاتا ہے اور اسکے خونِ جگر کی روشنائی سے لکھے ہوئے الفاظ وہ تلخ سچائی پر مبنی ہوتے ہیں جو ہضم مشکل سے ہوتے ہیں۔۔۔ مگر یہ دیوانہ سچائی کا زہر الگنے سے باز نہیں آتا!

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Pegham Network

FREE
VIEW