غنڈہ گردی
بہاولپور اور لودھراں میں لوڈ شیڈنگ کے خلاف مظاہرے بھی دیکھے۔لوگوں کا اشتعال اِس قدر دیوانہ وار تھا کہ عام پولیس والوں کو پکڑ کا مارا گیا۔!
پنجاب میں دوسرے کئی علاقے میں ٹرینیں جلائیں گئیں، امارات کو نقصان پہنچایا گیا۔! ہماری عوام کس قدر جذباتی اور بیوقوف ہے کہ ایسا کرنے سے کیا بجلی کی بحالی ہو جائے گی؟
راولپنڈی میں لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج ہوا، جبراً لوگوں کی دکانیں بند کروائی گئیں۔!
اپوزیشن کے ایما پرسارا دِن پہیہ جام ہڑتال ہوئی جسکا صلہ حکومت نے یوں دیا کہ سارا دِن پنڈی کی بجلی بند رہی جہاں یہ صرف دو گھنٹے بندہوا کرتی تھی۔
ہڑتالیں اور سڑکوں پر نکلنا صرف اُن ممالک میں کام دیتا ہے جہاں حکومت عوام کی جوابدہ ہو۔! پاکستان میں غنڈہ گردی ہے، حکومت سے لیکر ہر اُس عام بندے تک جسکی اپروچ ہے۔!
پاکستان میں ہر بندہ اپنے عہدے میں بادشاہ ہے۔وہ کسی بہت بڑے عہدے پر ہو یا کوئی کوئی چپڑاسی ہی کیوں نہ ہو۔ ہر بندہ جو کسی کرسی پر بیٹھا ہے، وہ خود کا ناخدا سمجھتا ہے۔
عوام کے ساتھ سلوک ایسا ہے جیسے عوام جانور ہے اور اِسے جہاں چاہے جیسے چاہے ہانک لو!اُس ملک میں کسی کو خدمت خلقِ خدا کی قطعاً کوئی پروا نہیں۔
بلکہ چپڑاسی تک کو اِس بات کا علم ہے کہ اِس بندے نے کام ضرور کروانا ہے، لہذا اِسے جہاں تک لوٹ سکتے ہوں، لوٹ لو!
پاکستان میں جو کام عوام کی فلاح کے لیے ہے، وہ نہیں ہونا چاہیے! عوام کو جہاں تک ہو سکے ستایا جائے! مگر شایدیہی وہ ایک امید ہے جس پر میرا دل زندہ ہے کہ عوام کو جتنا دبایا جائے! وہ ایک دِن ایسے سر اٹھاتی ہے، کہ دبانے والوں کے سر کچل دئیے جاتے ہیں،! وہ ہو گا ایک دن کہ پاکستان عوام ایسا سر اٹھائے گی کہ سرمایہ داروں کے سروں کو کچلا جائے گا۔
Add Comment