Meri Tehreerein Current Affairs Shab-o-Roz

Meri Tehreer: Diya Jalaey Rakhna

Meri Tehreer: Diya Jalaey Rakhna
Diya Jalaey Rakhna

طعنہ

’’ہمیشہ جلی کٹی سنانے کے بجا ئے کبھی امید کی کرن بھی دکھانی چاہیے‘‘

اِن الفاظ  کا طعنہ مجھے پیغام کے ایک ممبر نے دیاکیونکہ پاکستانی معاشرے کی برائیوں کی نسبت میرے الفاظ ہمیشہ سچے ہوتے ہیں مگر تلخ!

میں نے  ان الفاظ  کو اپنی ذات پر آزمانے کے لیے میں نے سوچا کہ اِمسال کی چھوٹیاں پاکستان گزاری جائیں اور حالات کو خود پر پرکھا جائےکہ واقع پاکستان کے حالات اتنے تلخ ہیں جتنا میں بیان کرتا ہوں اور عوام کو بیدارکرنے کی کوشش کرتا ہوں؟   اپنی آنکھوں سے دیکھا جائے  کہ وہ کون سی امید ہے، جس کی کرنیں مجھے اپنے پڑھنے والوں کو دکھانی چاہیے۔!

یہی سوچ لے کر میں نے ۴ جولائی ۲۰۰۹ کو اپنا رختِ سفر باندھا اور راولپنڈی سدھارا۔  اسلام آباد ائرپورٹ پر اُس سماج سے پالا پڑا جس سے مجھے بذاتِ خود شدید نفرت ہے!

میرا     luggage کوپن ہیگن ائر پورٹ پر ہی رہ گیا۔!! مجھے اِس کی شکایت اسلام آباد ائرپورٹ پر لکھوانی تھی۔! اسلام آباد ائر پورٹ پر کسی کو خبر ہی نہیں تھی کہ شکایت لکھنے والا عملہ کونسا ہے اور کہاں ہے ایک صاحب سے علم ہوا کہ ایک صاحب آئیں گے اور شکایات لکھیں گے  .اب یہ صاحب کب آتے ہیں کسی کو کچھ علم نہیں! وہ صاحب اپنی مرضی کے مالک ہیں جب ’موڈ‘ کِیاآئے، جب موڈ نہ کیا نہیں آئے!

عوام کی خدمت کے لیے کیاعالیشان انتظام ہے۔! کوئی ایک گھنٹہ انتظار کے بعد اُنکا ظہور ہوا اور ایسے جیسے ایک زبردست بھگڈر مچ گئی۔!

دائیں بائیں آگے پیچھے سے لوگو ں کا ایک جھرمٹ ہوگیا کہ پہلے ہماری شکایت درج کی جائے۔! کوئی اصول، کوئی ضابطہ، کوئی قانون کچھ بھی نہیں۔

خیر اللہ اللہ کر کے شکایت لکھوائی۔! میرا luggage مجھے ایک ہفتے بعد ملا اور وہ بھی کھلا ہوا! 🙂

اگلا صفحہ

About the author

Masood

ایک پردیسی جو پردیس میں رہنے کے باوجود اپنے ملک سے بے پناہ محبت رکھتا ہے، اپنے ملک کی حالت پر سخت نالاں ہے۔ ایک پردیسی جس کا قلم مشکل ترین سچائی لکھنے سے باز نہیں آتا، پردیسی جسکا قلم اس وقت لکھتا ہے دل درد کی شدت سے خون گشتہ ہو جاتا ہے اور اسکے خونِ جگر کی روشنائی سے لکھے ہوئے الفاظ وہ تلخ سچائی پر مبنی ہوتے ہیں جو ہضم مشکل سے ہوتے ہیں۔۔۔ مگر یہ دیوانہ سچائی کا زہر الگنے سے باز نہیں آتا!

Add Comment

Click here to post a comment

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Pegham Network Community

FREE
VIEW