بجلی
عوام کے گھروں میں بجلی ایک مہمان کی حیثیت سے آتی ہے۔
لودھراں میں تین راتیں قیام کیں۔ یہاں پر دِن رات میں کوئی ۱۶ سے ۱۸ گھنٹے بجلی معطل رہتی ہے۔یہ راتیں میں نے جاگ کر گزرایں!
میں نے انسان کے بچوں کو جولائی کی تپتی ہوئی راتوں کی گرمی کی شدت میں بلبلاتے ہوئے سنا ہے، اُن کی چیخیں جب بھی یاد آتی ہیں میرے ہوش باختہ ہو جاتے ہیں کہ کیا یہ لوگ انسان نہیں؟ کیا اِن کا حق نہیں کہ انہیں سکون کے چند لمحے میسر آئیں؟ نہ انہیں دن کو سکون ہے نہ رات کو چین!
کیا زرداری جیسے کتے کے گھر کی بجلی کبھی بند ہوئی ہے؟ کیا اُس کے بچوں نے کبھی سوا نیزے کے سورج میں جھلستے ہوئے دِن میں پیدل سفر کیا ہے؟ ہرگز نہیں!بلکہ حقیقت یہ ہے کہ زرداری کی اولادیں انہی عوام کے حق کے پیسے پر بیرونِ ملک اپنا بچپن، جوانی گزارتے ہیں علم حاصل کرتے ہیں اور جب اس جاھل عوام پر سیاست کرنی ہوتو ان پر برجمان ہوجاتے ہیں!
زرداری تو پھر بھی ایک تباہ حال ملک کا کرپٹ صدر ہے، میں نے لودھراں میں جو کمال دیکھا اُس کا ذکر کرتا ہوں۔
Add Comment