Meri Tehreerein Current Affairs Shab-o-Roz

Meri Tehreer: Diya Jalaey Rakhna

دھماکہna

ہمارے ہاں کسانوں کو انسان نہیں سمجھا جاتا۔ بلکہ انہیں مزدوری کرنے والے جانور سمجھا جاتا ہے۔ جنکے خون پسینے کی کمائی دولتمند یوں کوڈیوں کے بہاؤ خرید لیتے کہ یہ ڈاکہ ڈالنا اِن کا حق ہے۔! جب وہ اپنی فصل لیکر منڈیوں میں پہنچتے ہیں تو انہیں حکومت اور پیسہ والا لوٹ لیتا ہے، اُنکی خون پسینے کی محنت کو کوڈیوں کے بل خریدا جاتا ہے اور وہ بچارے آسمان کی جانب دیکھ کر چپ کر جاتے ہیں۔!

ترقی کے اِس دور میں بھی اِن کی بازپرس کرنے والا کوئی نہیں۔

کھیتوں میں برسرپیکار ان کسانوں کو دیکھ کر میرا دِل بہت رویا، مگر مجھے آگے بڑھنا تھا۔

میاں چنوں کے ایک بازار سے گزرتے ہوئے مجھے اِس بات کا قطعاً اندازہ نہیں تھا کہ ۲۴ گھنٹے بعد یہاں پر قیامت خیز دھماکہ ہونے والا ہے!

بہاولپور بیٹھے جب میاں چنوں کے دھماکے کی خبر پڑھی تو دل کانپ اُٹھا۔! ہمارے ہاں انسانی جان کی بالکل قدر نہیں۔ایک حقیقت ہے کہ جب جب نون لیگ یا پی پی پی حکومت میں ہوں اور مشکلات کا شکار ہوں تو دھماکے ہوتے ہیں اور قتل و غارت ہوتی ہے۔ 

ادھر نام نہاد بے عمل اور بے دین ملاؤں  نےعام فہم مسلمانوں کا کچھ اِس طرح برین واش کیا ہے کہ وہ لوگ خود کو بم سے اُڑا کر سمجھتے ہیں گویا جنت اُن کے نام لکھ دی گئی ہے۔ستر حوریں ان کی منتظر ہیں !یہ ایک انتہائی سنگین مسئلہ ہے جس پر اہل دین کو سوچنے کی ضرورت ہے۔

اسلام انسانیت کے قتل کا سبق ہرگز نہیں دیتا پھر یہ دو پلیٹ حلوے کے خودساختہ علمأ کون ہوتے ہیں جو سادہ لوح مسلمانوں کا برین واش کریں؟

دراصل یہ لوگ اپنے لیے عذاب چن رہے ہیں اور میری دعا ہے کہ ایسے لوگ جہنم کی آگ میں جلیں جو دین کے نام پرلوگوں کا برین واش کر کے اُن سے انسانیت کا قتل کرواتے ہیں۔

اگلا صفحہ

About the author

Masood

ایک پردیسی جو پردیس میں رہنے کے باوجود اپنے ملک سے بے پناہ محبت رکھتا ہے، اپنے ملک کی حالت پر سخت نالاں ہے۔ ایک پردیسی جس کا قلم مشکل ترین سچائی لکھنے سے باز نہیں آتا، پردیسی جسکا قلم اس وقت لکھتا ہے دل درد کی شدت سے خون گشتہ ہو جاتا ہے اور اسکے خونِ جگر کی روشنائی سے لکھے ہوئے الفاظ وہ تلخ سچائی پر مبنی ہوتے ہیں جو ہضم مشکل سے ہوتے ہیں۔۔۔ مگر یہ دیوانہ سچائی کا زہر الگنے سے باز نہیں آتا!

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Pegham Network

FREE
VIEW