قدرت کی خوبصورتی
بہاولپور سے رحیم یار خان کوئی تین گھنٹے کی ڈرائیو ہے۔
میں نے اِن علاقوں میں زبردست ہریالی دیکھی ہے۔! تاحدِّ نظر آموں اور کھجوروں کے باغ ہیں جو پھلوں سے لدے ہوئے ہیں۔!
یوں محسوس ہوتا ہے جیسے باغبانوں کے پاس پھل اتارنے کا وقت نہیں اتنا پھل دیکھا ہے میں نے۔ اور پھر وہی سوچ کھائے جاتی کہ اس ملک میں کسی شے کی کمی نہیں ہونی چاہیے کمی پیدا کی جاتی ہے!
راولپنڈی واپسی پر ہم نے روٹ بدلا اور ملتان سے ہوتے ہوئے فیصل آباد آئے وہاں سے پھر پنڈی۔! میں ایک شہر سے گزرا جسکا نام عبدالحکیم ہے۔! انتہائی حسین اور خوبصورت سبزے میں بسا ہوا یہ شہر بہت دلکش مقام پر ہے۔
یہاں پر میں نے دو نہریں ساتھ ساتھ بہتی ہوئی دیکھی ہیں! اور اُن نہروں کے ساتھ دریائے راوی بھی بہہ رہا ہے۔! بہت دلکش مقام! پاکستان میں جس چیز سے میں بہت زیادہ متاثر ہوا وہ نہری نظام ہے۔مگر بدقسمتی سے اس قدر خوبصورت نظام ہونے کے باوجود ہم خوراک کی قلت کو روتے ہیں، کیوں؟ اس لیے کہ ہماری حکومتیں حرامخوری کرتی ہیں!
ضلع اوکاڑہ سے لیکر رحیم یار خان تک اور پھر واپسی پر ملتان سے لیکر فیصل آباد تک کوئی علاقہ ایسا نہیں دیکھا! جسے پانی سے بھری کشادہ اور خوبصورت نہریں سیلاب نہ کرتی ہوں۔!
جہاں جنوبی اور وسطی پنجاب میں میدانی حسن ہے! اسی طرح شمالی علاقوں میں پہاڑ اور وادیاں قدرت کی خوبصورتی کا اعلان کرتی نظر آتے ہیں۔
بلند و بالا پہاڑوں کو کاٹ کر سانپوں کی طرح بل کھاتے راستوں پر یہ سفر بہت دلکش اور دلفریب ہے۔! ہر پہاڑ کو میں نے گھنے جنگلوں سے لدا ہوا دیکھا ہے۔
حقیقت یہ ہے کہ پاکستان ایک جنت ہے،! جو شیطانوں کے ہاتھ لگ گئی ہے۔! مفاد پرست شیطانوں نے اِس جنت کو تباہی کے دھانے پر لا کھڑا کیا ہے۔!
میں نے رحیم یار خان میں وہ علاقہ بھی دیکھا ہے جس میں پاکستانیوں کا داخلہ ممنوع ہے۔! ایک سپیشل ائرپورٹ ہے جہاں سے دوبئی، ابوظہبی وغیرہ سے فلائٹیں براہِ راست یہاں اُترتی ہیں۔
ائر پورٹ سے ایک روڈ نکالا گیا ہے جو بہت خوبصورت ہے۔ وہ روڈ سیدھا ایک ایسے علاقے میں جاتا ہے جس کا آغاز ایک بہت پیاری سی مسجد سے ہوتا ہے۔ اُس مسجد سے کچھ فاصلے پر بہت دلکش محل نما گھر بنے ہوئے ہیں۔
اِس علاقے میں صرف عربی لکھی ہوئی ہے۔بظاہر یہ بہت دلکش منظر پیش کرتے ہیں مگر اِن کے پیچھے ایک بہت بھیانک ، دردناک اور دِل و دماغ ماؤف کر دینے والا سچ چھپا ہوا ہے۔
Add Comment