Current Affairs

Afghanistan War: Ameriki Darindon Ki Sa’faaki

Afghanistan War: Ameriki Darindon Ki Sa'faaki
war criminal
Afghanistan War: Ameriki Darindon Ki Sa’faaki

Afghanistan War: Ameriki Darindon Ki Sa’faaki

…تو پھر امریکی ظالموں نے افغانستان میں ایک اورجنگی جرم کو سرانجام دے دیا!

نہتے شہریوں کی خوشیوں بھری بارات پہ اپنے جدید ترین اصلحے سے بمباری کر کے۴۰ بے قصور انسانوں کی جان لے لی اورنجانے کتنے ہی افراد اس ’حملے‘ میں زخمی کردئیے۔مگر حملہ تو ایک ایسا مخالف پہ کیا جاتا ہے جس کے پاس جدید ترین اصلحہ ہو اور جس کی فوج مقابلے میں آئی ہو مگر امریکیوں نے تونہتے شہریوں پہ حملہ کیا ہے جس میں زیادہ تر تعداد خواتین اور بچوں کی تھی۔

امریکی لٹیروں کے مطابق باراتیوں نے امریکی جہازوں پر فائرنگ کی تھی ۔ کیا مضحکہ خیز بکواس ہے!!!  Afghanistan War

ایک عوام جسے تم نے بیدردی سے ، سفاکوں کی طرح قتل کر دیا ہے وہ تمہارا مقابلہ کرے گی ؟؟؟ اور وہ بھی اپنی بندوقوں کے ساتھ(!) جبکہ ہر انسان جانتا ہے کہ پٹھان شادی پر ہوائی فائرنگ کرتے ہیں۔ کیا ایک ہاری ہوئی قوم، جس پر تم ظالموں نے مکمل طور پر سیاسی، فکری، علمی اور عسکری فوقیت حاصل کر لی ہے اس کے چند باراتی تمہارا مقابلہ کریں گے؟؟؟

ظالموں اپنے بیان میں تھوڑی جان تو پھونک لو، اور ایک جنگی جرم کو چھپانے کی کوشش مت کرو!! میں یہ سمجھتا ہوں امریکہ war criminals سے بھرا پڑا ہے اور بش ان کا لیڈر ہے!مگر دنیا میں کس کو جرأت ہے کہ انہیں انسانی حقوق کی عدالت میں لا کر کھڑا کرے؟؟

افسوس صد افسوس! Afghanistan War Afghanistan War Afghanistan War 

اس واقعے کو دنیا بڑی آسانی سے بھول جائے گی اور کسی بھی ظالم امریکی جس کے ہاتھ ان معصوم اور بے گناہ بچوں، عورتوں اور بے کسوں کے خون سے لتے پڑے ہیں، ان میں سے کسی ایک کو دنیا مجرم کہنا تو درکنار، ان سفاکوں کو، قاتلوں کومجرم بھی نہیں کہے گی۔اور جب ایک ہارے ہوئے ملک کی بھاگ دوڑایسے لوٹوں کے ہاتھ میں ہو جنہیں بنا کوشش کیے حکومت مل جائے وہاں انصاف پانا ناممکن ہوتا ہے، بلکہ خودافغان حکومت اس واقعے کو دنیا کی نظروں میں تحقیر کر دے گی۔ یہ ایک واقعہ ہے، نجانے دن بھر افغانستان میں ایسے کتنے واقعات رونما ہوتے ہیں جو کسی کو کانوں کان خبر نہیں ہوتی۔۔۔

مگراے اللہ تُوجانتا ہے کہ کیا ہوا ہے۔گوکہ یہ بات تو میں بھی جانتا ہوں کہ تیرا حکم ہے کہ:

’’….ایسا نہ سمجھنا کہ خدا ان ظالموں کے اعمال سے غافل ہے، اور یہ جو فوراً ان پر
عتاب نازل نہیں ہوتا، اس کی وجہ ہے کہ اللہ نے ان کو مہلت دے رکھی ہے….‘‘

اور یہ کہ..

’’ظالم کی رسی دراز ہے‘‘

مگر اے اللہ کب تک تیرے نام لیوا، بے دین سفاکوں کی گولیوں کا نشانہ بنتے رہیں گے؟؟کب تک امریکی افغانستان میں، ہندو لٹیرے کشمیر میں، روسی ظالم چیچنیا میں اور یہودی خبیث فلسطین میں مسلمانوں کی زندگیوں سے ہولی کھیلتے رہیں گے؟؟؟ مسلمان دنیا میں کہیں بھی سکون سے نہیں۔

ایک عجب خوف کی تلوار ہمیشہ ان کے سروں پر لٹکی رہتی ہے۔ کبھی کہیں کوئی من گھڑت کہانی گھڑ کر مسلمانون پر یلغار کر دے۔ کبھی کہیں خود اپنے ہی مسلمان نہتے اور بیدوش مسلمانوں پر تلوارکش ہو جائیں۔ امریکی دہشتگردی تاریخ کی سیاہ ترین دہشتگردی ہے جو “امن کی جنگ” کی صورت میں مسلط کی گئی ہے جب کہ ساری دنیا جانتی ہے کہ امریکہ کی یہ جنگ ایک جنگی تسلط اور دہشتگردی کے سوا کچھ نہیں۔ 

کبھی میں سوچتاہوں وہ دن کب آئے گا جب اللہ کے نام لیوا سکون کی زندگی بسر کریں گے اور یہ سفاک، ظالم، کینہ پرور، شیطان کے پیروکارعتاب میں ہوں گے، کب؟؟؟

مسعوؔ د  – 2 جولائی 2002

Afghanistan War: Ameriki Darindon Ki Sa’faaki

SC orders 500 Buildings in Karachi to raze

About the author

Masood

ایک پردیسی جو پردیس میں رہنے کے باوجود اپنے ملک سے بے پناہ محبت رکھتا ہے، اپنے ملک کی حالت پر سخت نالاں ہے۔ ایک پردیسی جس کا قلم مشکل ترین سچائی لکھنے سے باز نہیں آتا، پردیسی جسکا قلم اس وقت لکھتا ہے دل درد کی شدت سے خون گشتہ ہو جاتا ہے اور اسکے خونِ جگر کی روشنائی سے لکھے ہوئے الفاظ وہ تلخ سچائی پر مبنی ہوتے ہیں جو ہضم مشکل سے ہوتے ہیں۔۔۔ مگر یہ دیوانہ سچائی کا زہر الگنے سے باز نہیں آتا!

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Pegham Network

FREE
VIEW