Roohi Bano Passes Away
پاکستان ٹیلویژن کی مشہور، نامور، ورسٹائل اور ہردل عزیز اداکارہ روحی بانو آج وفات پا گئیں۔
روحی بانو نے ایک ممتاز خاندان میں جنم لیا۔ انکے والد مشہورِ زمانہ طبلہ نواز استاد اللہ رکھا قریشی تھے۔ روحی بانو کے بھائیوں میں بھی اعلیٰ سطح کے فنکار پیدا ہوئے ۔ استاد ذاکر حسین طبلہ نواز، توفیق قریشی، فضل قریشی سبھی اعلیٰ سطح کے طبلہ نواز اور موسیقار تھے اور ہندوستانی فنونِ لطیفہ میں اعلیٰ مقام رکھتے ہیں۔
روحی بانو 10 اگست 1951 کو کراچی میں پیدا ہوئیں۔ وہ ایک عرصہ سے بیماری میں مبتلا تھیں اور ترکی میں زیرِ علاج تھیں۔
روحی بانو نے پی ٹی وی پر اداکاری کا آغاز اسوقت کیا جب وہ لاہور گورنمنٹ کالج سے نفسیات میں ایم ایس سی کر رہی تھی۔ روحی بانو ایک کوئز پروگرام میں شرکت کی کہ انہیں فاروق ضمیر نے ڈرامہ آفر کیا۔
روحی بانو کے مشہورِ زمانہ ڈراموں میں قلعہ کہانی، زردگلاب، حیرتکدہ، دروازہ، کرن کہانی اور بہت سارے دوسرے ڈامے شامل ہیں۔
روحی بانو نے فلموں میں کام کیا ہے مگر ان کی شناخت ٹی وی سے ہے۔
Roohi Bani Passes Away
Add Comment