Meri Tehreerein Current Affairs Shab-o-Roz

Iraq War: Ameriki Dehshatgardi

Iraq War: Ameriki Dehshatgardi

Iraq War: Ameriki Dehshatgardi

امریکی دہشتگردی!

امریکہ کی عراق کے خلاف فوجی کاروائی اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے! کہ طاقت ہو توانسانیت، شرافت اور اقوامِ متحدہ کے بنائے ہوئے ہر قانون کے پرخچے اُڑائے جا سکتے ہیں۔

امریکی جارحیت اقوام متحدہ کے قانون کی خلاف ورزی کرتی ہے!، اِس بات میں تو کسی قسم کے شک کی گنجائش نہیں،! مگر اِس گھناؤنے جرم سے یہ بات بھی واضح ہوتی ہے! کہ امریکہ دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد ملک ہے! کیونکہ جب ایک مجرم قانون کو ہاتھ میں لیتا ہ!ے اور ہر قانون کی دھجیاں بکھیر دیتا ہے! تو اُسے دہشت گر د ہی کہا جاتا ہے!، کیا امریکہ نے ایسا نہیں کیا؟ کیا بُش دہشت گردوں کا سربراہ نہیں؟

بُش کی حکومت اور اس کی حمایت میں بولنے والی حکومتیں ایک انٹرنیشنل گینگ ہے جو دنیا کے امن کا دشمن ہے۔ گینگ کا لفظی مطلب پیشہ ور مجرموں کا ایک ایسا گروہ ہے جو ظلم و استبداد سے کی ہوئی ہر زیادتی کو درست تصور کرتا ہے۔

بش کے خلاف مقدمہ درج ہوا ہے !کہ بش حکومت نے اقوامِ متحدہ میں جو دستاویزات ثبوت کے طور پر پیش کی ہیں! وہ جھوٹی ہیں مگردنیا میں اس خبر کو یوں گول کردیا گیا ہے! کہ گویا ایسا ہوا ہی نہیں۔کیا ایسا انسان مجرم نہیں؟؟؟! امریکہ کی افغانستان میں کاروائی جھوٹ اور فریب پر مبنی تھی اور اب وہی جھوٹ اور فریب، عراق کے خلاف بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔

۱۱ ستمبر کو جو کچھ ہوا اس کا افسوس ہر انسان کو ہے، مگر اِس واقعے کو بنیاد بنا کر امریکہ نے پہلے جو افغانستان میں کیا ہے اور اب جو عراق میں کر رہا ہے، اس کا اسے کوئی حق نہیں پہنچتا، یہ انٹرنیشنل قوانین کی خلاف ورزی ہے، مگر بات پھر وہی آتی ہے،جس ملک کی عسکری طاقت دوسرے سے زیادہ وہ اُس ملک کے خلاف ہر ناجائز بات بھی جائز سمجھ کر کرتا ہے۔

دنیا میں کہاں امریکی ظلم کے خلاف آواز نہیں اُٹھائی گئی!، ہر قوم یہ بات جانتی ہے کہ امریکہ جو کچھ کررہا ہے!، ظلم اور بربریّت ہے، مگر کس ملک کی حکومت نے اپنی عوام کی آواز پہ کان دھرا؟؟؟! کوئی ایک ملک ہو جہاں کی حکومت نے یہ کہا ہوکہ ہم امریکی کاروائی کے خلاف اقوامِ متحدہ میں آواز اٹھاتے ہیں! کیونکہ ہماری عوام اِس برَبَریّت کے خلاف ہے ۔کسی ایک ملک نے ایسا نہیں کیا!

تو پھر کبھی میں سوچتا ہوں کہ یہاں جمہوریت کا پرچار کیسا کیا جاتا ہے؟ کیا یہی جمہوریت ہے؟؟ جمہوریت میں ملکی معاملات عوام کی منشا کے مطابق کیے جاتے ہیں، دنیا کی ایسی کونسی حکومت ہے جس نے اپنی عوام کی فریاد سنی ہو؟ امریکہ میں عراق کے حق میں مظاہرے ہوں تو ہزاروں لوگوں کو اٹھا کر جیل خانوں میں ڈال دیا جاتا ہے،۔
برطانیہ میں عوام کی بات سنی اَن سنی کر دی گئی ہ!ے، یورپ بھر میں احتجاجی مظاہرے ہو رہے ہیں!، مگر کسی حکومت نے جمہوری تقاضوں کو پورا نہیں کیا بلکہ اِن کی جھوٹی اور فرسودہ جمہوریت کا گریبان چاک ہو گیا ہے !، امریکی ظلم وبے جا روی نے یورپ اور امریکی جمہوریت کو یوں ننگا کر دیا ہے! جیسے ایک طوائف ننگی ہوتی ہے ۔ جمہوریت زندہ باد!!!

Iraq War: Ameriki Dehshatgardi

بقلم مسعودؔ – جولائی 2005

Shab-o-roz

About the author

Masood

ایک پردیسی جو پردیس میں رہنے کے باوجود اپنے ملک سے بے پناہ محبت رکھتا ہے، اپنے ملک کی حالت پر سخت نالاں ہے۔ ایک پردیسی جس کا قلم مشکل ترین سچائی لکھنے سے باز نہیں آتا، پردیسی جسکا قلم اس وقت لکھتا ہے دل درد کی شدت سے خون گشتہ ہو جاتا ہے اور اسکے خونِ جگر کی روشنائی سے لکھے ہوئے الفاظ وہ تلخ سچائی پر مبنی ہوتے ہیں جو ہضم مشکل سے ہوتے ہیں۔۔۔ مگر یہ دیوانہ سچائی کا زہر الگنے سے باز نہیں آتا!

Add Comment

Click here to post a comment

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Pegham Network Community

FREE
VIEW