بشیربدر – مجموعۂ کلام: آہٹ
دل چھلک اٹھا، آنکھ بھر آئی
آج ٹی وی پہ وہ خبر آئی!
ان مسائل میں تیری یاد بھی کیا
جیسے تتلی پہاڑ پر آئی!
اپنی ماں کی طرح اداس اداس
بیٹی شادی کے بعد گھر آئی
اب تو میں بھی نطر نہیں آتا
اے خدا کون سی ڈگر آئی
تم نے جو کچھ کیا شرافت میں
وہ ندامت بھی میرے سر آئی
Add Comment