Ikhlaaqiyaat: Muqaddas Awraq Ki Hifazat
مقدس اوراق کی حفاظت کیجیے
آج پرائم ٹی وی پر پروگرام دیکھ رہا تھا ہوم پیج۔
اِس میں ایک نوجوان کو دیکھا جس نے اپنی ہابی بنا رکھی ہے! کہ وہ گلیوں اور بازاروں میں پڑے کاغذ کے ٹکڑے اُٹھا کرگھر لے جاتا ہے اور پھر دیکھتا ہے کہ کیا اس میں کوئی ایسا نام تو نہیں لکھا جس کایوں کوڑاکرکٹ میں پڑا ہونا بے ادبی ہو!
اور جب اُس کے پاس اُن ٹکڑوں کی بہت تعداد جمع ہوجاتی وہ انہیں قبرستان میں لے جاکر دفن کردیتا۔
یہ سُن کر افسوس ہوا کہ ہم پاکستانی کس قدر بے ادب ہیں! کہ خانہ کعبہ کی تصاویر، اللہ کا مبارک نام، قرآنی آیتوں کے بے حرمتی تک کرنے سے بھی دریغ نہیں کرتے۔
یوں اُس نوجوان نے کئی ایک ایسے اخباری ٹکڑے دکھائے! جسکو کمرپیچھے کرنے سے ہمیں بے ادبی کا خوف طاری ہوتا ہے،! وہ ہماری گلیوں اور بازاروں میں اُڑ رہے ہوتے ہیں یا اُن میں سموسے پکوڑے بک رہے ہوتے ہیں۔
میں آپ سے یہ معلوم کرنا چاہتا ہوں کہ چلیں علم کی کمی تو ایک طرف!، مگر کیا ہم یہ نہیں دیکھ سکتے کہ کاغذ کے ٹکڑے پر خانہ کعبہ کی تصویر ہے! اُس کے بے حرمتی مت کریں اورجو لوگ صاحبِ علم ہیں وہ ان پڑھ لوگوں کو بتا نہیں سکتے !کہ ایسے کاغذوں کی دیکھ بھال کیسے ہونے چاہیے؟
مجھے اُس نوجوان پہ رشک آیا، گلیوں اور بازاروں سے کاغذ کے گندے اور غلیظ ٹکڑے اٹھانا شاید دیکھنے والوں کے لیے ‘‘شوہدا‘‘ کام ضرور ہو،! مگر وہ قرآنی آیات کی بے حرمتی ہونے سے بچا رہا تھا۔
کیا ہم سب اُس کی طرح اپنے اپنے گردونواح میں ایسا نہیں کر سکتے؟؟؟
اللہ ہم سب کو مقدس کتب کی حفاظت کرنے کی توفیق عطا فرمائے (آمین)
اپنی دعاؤں میں شامل رکھیں ۔
Ikhlaaqiyaat: Muqaddas Awraq Ki Hifazat
مسعود – 2010
how to take care of holy writings, holy papers
Add Comment