Current Affairs

YouTube Closed in Pakistan

Current Affairs: YouTube Closed in Pakistan
YouTube Closed in Pakistan

یوٹیوب کی سروس بند!

سننے میں آیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان نے یوٹیوب کی سروس پر پابندی لگا رکھی ہے! کہ اس پر کفر اور توہینِ رسالت کی فلمیں ہیں۔

کچھ روز پہلے پیغام کے فیس بک کے نیوز فلش میں ایک یوزر کی پوسٹ نگاہوں سے گزری! جس میں ایک پول تھا کہ کیا پاکستان عوام اس پابندی کے حق میں ہے کہ نہیں۔ اکثریت نے اپنا مذہبی فریضہ انجام دیتے ہوئے اس کے حق میں آواز بلند کی۔ YouTube Closed in Pakistan

یہ دیکھ کر دل خوش ہو گیا کہ ہمارے اندر اسلام کی اس قدر بیداری ہے! کہ ہم اپنے دین کے خلاف کسی قسم کی نازیبا حرکت برداشت نہیں کر سکتے۔

خوب! بہت خوب! – مگر! YouTube Closed in Pakistan YouTube Closed in Pakistan YouTube Closed in Pakistan 

اسلامی قدروں سے لبریز پاکستانی حکومت اور عوام سے میرا ایک سوال ہے۔ YouTube Closed in Pakistan YouTube Closed in Pakistan 

کیا اس طرح ہم نےاپنی اسلامی حب کا حق ادا کر دیا ہے؟! کیا یہ جہاد ہے جس کے کرنے کا عہد ہم سے قرآن لیتا ہے؟ ہرگز نہیں!

پاکستان میں سرکاری سطح پر آج تک کوئی ایک ایسا کام کیا گیا ہے! جس میں یوٹیوب ہی کو استعمال کر کے اسلام کی اصل روشنی پھیلائی جائے؟

کیا ایسی کوئی ایک کاوش کی گئی ہے؟! کیا کوئی مجھے ایک بھی ایسی ویب سائٹ دکھا سکتا ہے! جوسرکاری سطح پر بنائی گئی ہو اور جو نبی پاکﷺ کی حیاتِ مقدس کو دنیا میں اجاگرکرتی ہو؟

ہمارے ہاں اپنی ناکامیوں کو چھپانے کا ہمیشہ سے یہی ایک انداز رہا ہے کہ ہم اس شے ہی سے چھپتے پھرتے ہیں۔

ہم لوگوں میں فقط جذباتی نعرہ بازیوں کے سوا ایساکوئی تعمیری کام نہیں! جو ہمیں شیخ احمددیدات کی طرح کافروں سے آنکھ سے آنکھ ملا کر بات کرنا سیکھائے۔

ہمارے ہاں لاکھوں نام نہاد علما ہیں، مگر کتنے ایسے ہیں جو احمد دیدات ہیں! اور کافروں کو کافروں ہی کی مقدس کتابوں سے جھوٹا ثابت کرتے ہیں؟؟؟؟

اور یہ بھی اسی یوٹیوب پر موجود ہے! کہ کس طرح شیخ دیدات کافروں کو بائیبل سے حوالے دیکر شرمندہ کررہا ہوتا ہے۔

کسی کی آنکھ میں آنکھ ڈال کر بات کرنے کے لیے علم کی ضرورت ہوتی ہے۔! اور علم مشقت سے حاصل کیا جاتا ہے نا کہ جھوٹی اور جعلی ڈگریوں سے۔

  ہمارے ملک میں ناکامیاں اس حد تک پروان چڑھ چکی ہیں کہ ہم علما ہی پیدا نہیں کرپائے! جو یوٹیوب جیسی سروس کو یا میڈیا کو استعمال کرنا جانیں۔

اس کے برعکس ہمارے مذہبی حلقوں نے ایک دوسرے کی توہین کرنے کے لیے! اسے خوب استعمال کیا ہے۔ ہم کس سے آنکھ چرا رہے ؟

Current Affairs: YouTube Closed in Pakistan

مسعودؔ

logo

About the author

Masood

ایک پردیسی جو پردیس میں رہنے کے باوجود اپنے ملک سے بے پناہ محبت رکھتا ہے، اپنے ملک کی حالت پر سخت نالاں ہے۔ ایک پردیسی جس کا قلم مشکل ترین سچائی لکھنے سے باز نہیں آتا، پردیسی جسکا قلم اس وقت لکھتا ہے دل درد کی شدت سے خون گشتہ ہو جاتا ہے اور اسکے خونِ جگر کی روشنائی سے لکھے ہوئے الفاظ وہ تلخ سچائی پر مبنی ہوتے ہیں جو ہضم مشکل سے ہوتے ہیں۔۔۔ مگر یہ دیوانہ سچائی کا زہر الگنے سے باز نہیں آتا!

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Pegham Network

FREE
VIEW