چندارےچندا کچھ تو ہی بتا اپنا افسانہ
عروج
سمندروں پر پل باندھے جا چکے ہیں۔! پہاڑوں کو تسخیر کیا جا چکا ہے۔! زلزلوں کے سامنے مضبوط حصار بنائے جا چکے ہیں۔!چاند پر پاؤں رکھا جا چکا ہے اور تو اور اب کافر لوگ مریخ پر جانے کی تاریخیں بھی دے رہے ہیں۔ انسان کو برف میں مجمند کر کے کئی سو سال بعد دوبارہ نکالے جانے کا بندوبست ہو چکا ہے!، جانوروں کے ڈی این اے لیکر ہو بہو ویسے جانور بنائے جا چکے ہیں، انسانوں کو منجمند کر کے کئی سو سال بعد جگانے کا بندوبست ہو چکا ہے! چندارےچندا
….. اور ایک مسلمان ہیں کہ ہنوز اسی لڑائی میں پڑا ہوئے ہیں! کہ چاند نظر آیا ہے کہ نہیں؟ عید ہو گی کہ نہیں؟! ایک ایک محلے میں دو دو عیدیں، چاند پر ایک دوسرے پر فتوے… رفع یدین سے نماز ہوتی ہے کہ نہیں، ہاتھ باندھنے چاہیے کہ کھلے چھوڑ دینے چاہیے۔۔۔ سنتی طریقے سے کھیرہ کیسے کاٹا جاتا ہے۔۔۔ زمین ساکن ہے کہ محرک؟ Current Affairs: Chanda Rey Chanda…
اور اب رہی سہی کسر جو تھی وہ اس جاہلیت نے پوری کر دی!اور سوشل میڈیا پر اسکی تشہیر بڑے پیمانے پر کی گئی کہ چاند پر “یاحسین” لکھا ہوا نظر آیا ہے۔!جس کا اعلان ملک گیر ٹی وی چینلز پر کر دیا گیا! – انااللہ واناالیہ راجعون! چندارےچندا
وہ چاند جس پر نیل آرمسٹرنگ نے پاؤں رکھا! اس پر یہ نام نہاد مسلمان اللہ کے ایک برگزیدہ بندے کا نام تلاش کررہے ہیں!!
ایمان کی کمزوری کی کوئی انتہا رہ گئی ہے!؟ پڑھے لکھے طبقے میں جہالت اسقدر عروج کر جائے گی کبھی سوچا نہیں تھا۔ چندارےچندا
فون کر کے ایک دوسرے کو بتایا گیا ہے کہ دیکھو چاند پر معجزہ!فیس بک پر اسقدر اندھا اعتماد، دو دو ٹکے کے ٹی وی چینلز پر اتنا اعتماد۔۔۔ الامان الحفیظ!
معجزات
کبھی ہمیں آسمانوں کے بادلوں میں فرشتے تیرتے نظر آتے ہیں۔! وہ بھی گھوڑوں سمیت! اورکبھی ہمیں بادلوں سے اللہ رسول کا نام لکھا مل جاتا ہے۔! کبھی ہمیں تیزروشنی کی صورت میں فرشتے نظرآتے ہیں۔کبھی ہم آلو پر اللہ کا نام تلاش کرتے ہیں، کبھی چاولوں پر، کبھی اپنی ہی انگلیوں سے روٹی پر لائینیں بنا کر لوگوں کو معجزات دکھاتے ہیں۔اورکبھی خربوزوں کی سطور کو ملا کر اپنی مرضی کا مطلب نکال لیتے ہیں!چندارےچندا
خدا کے لیے کھانے کی یہ سب چیزیں غربا میں بانٹ دیجیے۔! انہوں نے ایمان کے سوا کچھ نہیں کھایا ہو گا!چندارےچندا
اللہ تعالی کا سب سے بڑا معجزہ قرآن پاک کو تقدس کے لیے اتنا بلند کر دیا گیا ہے اب اس تک رسائی ہی نہیں ہو پاتی، اللہ کے اس زندہ جاوید معجزے کو چھوڑ کر اس طرح کی باتوں پر یقین کر بیٹھنا! اور پھر اس پر ایمان کی بنیاد بنا لینا سخت ترین جاھلیت اور گھمبیر اندھیر نگری کے سوا کچھ نہیں!
قرآن کو کھول کر دیکھیے وہ کیا کہہ رھا ہے! فرسودات بدعات بیہودگیوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں!
Add Comment