Current Affairs

انور ظہیر جمالی صاحب کا بیان

انور ظہیر جمالی صاحب کا بیان
انور ظہیر جمالی صاحب کا بیان

چیف جسٹس انور ظہیر جمالی صاحب کا بیان

پاکستان کے چیف جسٹس انورظہیر جمالی صاحب نے بیان دیا ہے کہ “ملک میں جمہوریت کے نام پر بادشاہت ہورہی ہے، گڈگورننس کے نام پر بیڈ گورننس ہو رہی ہے، لوگوں کے ساتھ مذاق ہو رہا ہے، اور لوگوں کو اسکے خلاف اٹھنا ہو گا۔۔۔۔۔۔

چیف جسٹس صاحب بیان بازی کی حد تک تو ٹھیک ہے! ہم آپ سے اتفاق کرتےہیں مگر ایمان سے بتائیے گا! کہ اس میں کیا نئی بات کہی آپ نے؟ یہ باتیں تو عمران خان ایک مدت سے کہہ رہا ہے!۔۔۔ اب اگر آپ نے انہیں تسلیم کر ہی لیا ہے تو آپ اپنے بڑے پن کا مظاہرہ کیجیے اور ڈٹ کر کہیے! کہ میں اپنا عہدہ چھوڑ کر عوام کی نمایندگی کرتا ہوں! اور عوام کو اس ناقص نظام کے خلاف لیکر جہاد کرتا ہوں! انور ظہیر جمالی صاحب کا بیان انور ظہیر جمالی صاحب کا بیان انور ظہیر جمالی صاحب کا بیان

اپنی اعلی کرسی پر بیٹھ کر صرف بیان دینے سے فائدہ؟! اور یہ بیان بھی آپ نے اس وقت دیا ہے جب آپ کی مدت ختم ہونے میں چند ہی دن رہ گئے ہیں،! پچھلے دو سال آپ کدھر تھے سر؟

اور یہی بیان بازی ہی تو اس ملک اور اس عوام کی تباھی کی وجہ ہے! کہ کیا سیاستدان کیا جنرل کیا جج کیا وکیل کیا بزنس مین کیا قانوندان بیان بازیاں ہی تو کرتے !چلے آئے ہیں۔۔۔۔

عمل کہاں ہے؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟

مسعود

SC orders 500 Buildings in Karachi to raze

About the author

Masood

ایک پردیسی جو پردیس میں رہنے کے باوجود اپنے ملک سے بے پناہ محبت رکھتا ہے، اپنے ملک کی حالت پر سخت نالاں ہے۔ ایک پردیسی جس کا قلم مشکل ترین سچائی لکھنے سے باز نہیں آتا، پردیسی جسکا قلم اس وقت لکھتا ہے دل درد کی شدت سے خون گشتہ ہو جاتا ہے اور اسکے خونِ جگر کی روشنائی سے لکھے ہوئے الفاظ وہ تلخ سچائی پر مبنی ہوتے ہیں جو ہضم مشکل سے ہوتے ہیں۔۔۔ مگر یہ دیوانہ سچائی کا زہر الگنے سے باز نہیں آتا!

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Pegham Network

FREE
VIEW