بشیربدر – مجموعۂ کلام: آہٹ
پاس رہ کر جدا سی لگتی ہے
زندگی بے وفا سی لگتی ہے
میں تمہارے بغیر بھی جی لوں
یہ دعا، بدعا سی لگتی ہے
نام اس کا لکھا ہے آنکھوں پر
آنسوؤں کی خطا سی لگتی ہے
وہ ابھی اس طرف سے گزرا ہے
یہ زمیں آسمانں سی لگتی ہے
پیار کرنا بھی جرم ہے شاید
آج دنیا خفا سے لگتی ہے
Add Comment