Parliament Mein Namaz
آج پاکستان کی قوم اسمبلی کے اجلاس کے دوران اپوزیشن نے با جماعت نماز عین اس وقت ادا کی جب کسی بات پر بحث چل رہی تھی۔
نماز کی خبر سننے کے بعد مجھے نیند آ گئی! اور میں نے خواب میں دیکھا کہ میں بھی پارلیمنٹ کا حصہ ہوں! اور مجھے موقع خطاب دیا جانے والا ہے۔
میری باری آئی تو میں گویا ہوا۔۔۔Namaz
احتجاج
“جنابِ اسپیکر!
آج ہماری نظروں نے وہ عمل دیکھا ہے! جو کبھی ہم نے سوچا بھی نہیں تھا کہ کبھی پارلیمنٹ میں ایسا بھی ہو گا۔
اپوزیشن احتجاج کی بجائے نماز ادا کرے گی۔! تبدیلی آئی رے۔۔۔۔ Namaz Namaz
لیکن وہ کیا ہے جنابِ عالیٰ کہ مجھے اس منطق کی سمجھ نہیں آ رھی۔ یہ احتجاج کا نیا طریقہ ہے یا عبادتِ خدا وندِ عالم؟
یہ نیکی ہے یا نیکی کے پیچھے چھپی ہوئی وہ بدی جو اپوزیشن کے من کے اندر چھپی ہے اور اس صورت میں سامنے آئی؟ Namaz Namaz
جنابِ عالیٰ کیا ہم ان مومنوں سے اتنا پوچھ سکتے ہیں! کہ ان میں سے اکثر 35-30 سے اسی پارلیمنٹ میں برجمان ہیں پہلے انکی نمازیں کہاں تھیں!؟ کیا یہ نماز عبادتِ خداوندی تھی یا عبادتِ شیطان!؟! کیونکہ احتجاجاً نماز ادا کرنے کی ایسی مثال نہ پہلے کبھی دیکھی گئی ہے نہ دیکھی جائے گی۔! وہ کون سا مفتی ہے جس نے اس طریقۂ نماز کو شریعت کی رو سے درست قرار دیا ہے؟
حربہ
یوں لگتا ہے! جناب عالیٰ گویا اپوزیشن کے پاس کوئی نئی بات کوئی نیا گن باقی نہیں رہا جس سے وہ پارلیمنٹ کے اجلاس میں رکاوٹ ڈال سکیں۔! اب ان نام نہاد مسلمانوں نے اپنے سیاسی مفاد کو حاصل کرنے کے لیے دین کو عملی طور پر استعمال کرنا شروع کر دیا ہے۔! ورنہ نماز پہلے بھی پڑھی جاتی رہی ہے اور اسکے لیے دوسری جگہیں مختص ہیں۔
جنابِ عالیٰ رسول خدا ﷺ نے مسجدِ ضرار کو گرانے کا حکم دیا تھا! کہ وہ اللہ کے دین کے خلاف سازش تھی اور یہاں آج اسلامی جمہوریہ پاکستان میں اللہ کے دین کا یوں سرِ عام مذاق اڑا کر یہ ناسورِ دین کیا ثابت کرنا چاھتے ہیں!؟
یہ نوسرباز جنکی سیاست کا دارومدار جھوٹ، کرپشن، دغا و فریب، لوٹ مار اور سازشوں پر مبنی ہے! یہ دین کو اب ڈھال بنا کر نا صرف دینِ اسلام کے گستاخ ثابت ہوئے ہیں بلکہ پارلیمنٹ کی بھی گستاخی کر رہے ہیں! انکی یہ حرکت کسی صورت عبادت میں شامل نہیں ہو سکتی بلکہ یہ شیطانی ٹولہ اپنے اپنے شیاطینوں کو خوش کر کے انتہائی مذمت پذیر مقام تک گر چکے ہیں۔! میں تو دیکھ رھا تھا کہ کب جنابِ اسپیکر انکو مسجدِ ضرار والے شیطانی کہہ کر پارلیمنٹ سے باہر پھینکوائیں گے! مگر آپ نے بہت صبر کا مظاہرہ کیا ہے! اصل عبادت آپ کی ہے انکی جانب سے صرف شیطانیت کی گئی ہے!
بقلم: مسعودؔ
Add Comment