Sports

PSL4 – Karachi Kings vs Quetta Gladiators

PSL4 - Karachi Kings vs Quetta Gladiators

PSL4 – Karachi Kings vs Quetta Gladiators

کراچی کنگز بمقابلہ کوئٹہ گلاڈیئٹرز

پی ایس ایل کا  پندرہواں میچ کراچی کنگز اور کوئٹہ گلاڈیئٹرز کے مابین شارجہ میں ہوا۔

یہ میچ ابھی تک تمام میچز سے ممتاز اور سنسنی خیز تھا۔ اور کولن انگرام کے پی ایس ایل ریکارڈ کی وجہ سے یادگار تھا۔

کراچی نے ٹاس جیتا اور پہلے کوئٹہ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

کوئٹہ اننگ

کوئٹہ کی جانب سے شین واٹسن اور احسن علی میدان مین اترے۔ 14 کے مجموعی اسکور پر احسن علی ڈنک کے ہاتھوں عامریامین کی بال پر کیچ آؤٹ ہو گیا اس نے 7 رنز بنائے۔ واٹسن اور روسو نے اچھی شراکت کی اور اسکور چھ اوور میں 61 کے قریب پنچا دیا جب چھٹے اوور کی آخری بال پر واٹسن 2 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 25 رنز بنا کر سہیل خان کے ہاتھوں عمرخان کی بال پر آؤٹ ہو گیا۔

روسو اور عمر اکمل نے جارحانہ بیٹگ کی اور تیرھویں اوور مین کوئٹہ کا اسکور 124 ہو گیا۔ اس مقام پر روسو ایک چھکے اور چار چوکوں کی مدد سے 44 رنز بنا کر محمد یامین کی بال پر بولڈ ہو گیا۔

عمر اکمل نے اپنی ففٹی مکمل کی مگر 55 کے انفرادی اسکور پر جس میں 5 چھکے شامل تھے بنا کر عامریامین کی بال پر لیونگسٹون کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گیا۔ کوئٹہ کا اسکور 156 رنز تھا۔ گو دوین اسمتھ صرف 9 رنز بنا سکا اور محمد یامین کی بال پر لیونگسٹون کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گیا۔ مگر اس موقع پر انورعلی نے کراچی کے بالرز کی پٹائی کی اور 4 چھکے رسید کر ئیے جس سے کوئٹہ کا اسکور 186 رنز تک جا پہنچا۔ ایک بہت عمدہ اور زبردست ٹوٹل۔

کنگز کی جانب سے یامین نے 3 وکٹ لیے۔

کراچی کنگز جوابی اننگ

 جوابی بیٹنگ کا آغاز ہی تباہ کن تھا۔ سہیل تنویر کی پہلی ہی بال پر بابراعظم محمد نواز کو کیچ دے بیٹھا اور دوسرے اوور کی دوسری بال پر کولن منرو بھی فقط 3 رنز بنا کر محمد نواز کی بال پر واٹسن کو کیچ دے بیٹھا۔ یوں لگ رھا تھا جیسے لاہور کی طرح کراچی کی بھی مایوسی برقرار رہے گی۔

اویس ضیا اور کولن انگرام نے کچھ مزاحمت کی اور اسکور 54 تک پہنچا دیا مگر اسکے لیے انہیں تقریباً 8 اوورز صرف کرنے پڑے۔ اس اسکور پر اویس ضیا فواداحمد کی بال پر سرفرازاحمد کو کیچ دے کر واپس لوٹ گیا۔

PSL4 – Karachi Kings vs Quetta Gladiators

ریکارڈ

اس موقع پر کولن انگرام نے لیونگسٹون کے ساتھ ملکر ایک لمبی شراکت کی اور مجموعی اسکور 145 پر پہنچا دیا جس میں زبردست جارحانہ بیٹنگ بھی شامل تھی۔ خاص کر چودھویں اوور میں انگرام نے محمد نواز کو پہلی بال پر چوکا اور چوتھی، پانچویں اور چھٹی بال پر چھکا رسید کیا۔ پندرھویں اوور کی تیسری بال پر پھر ریکارڈ بنا جب کولن انگرام نے ایک رنز لیکر اپنی سنچری مکمل ہے اس طرح وہ پہلا غیرملکی کھلاڑی بنا جس نے پی ایس ایل میں سنچری بنائی ہو۔

اسی اوور کی چوتھی بال وائیڈ تھی جو سہیل تنویر کے اس اوور کی تیسری وائد تھی مگر اگلی ھی بال پر لیونگسٹون 18 رنز بنا کر آؤٹ ہو گیا۔ سہیل تنویر کی ایک سلو بال لیونگسٹون درست سے کھیل نہ سکا اور اپنے فالوتھرو میں سہیل نے ایک ہاتھ سے کیچ پکڑ لیا۔ مجموعی اسکور 145 اور چار وکٹ گر چکے تھے۔

ڈنک کھیلنے آیا اور سترھویں اوور میں انگرام نے ایک چوکا اور ایک چھکا رسید کیا اور آخری بال پر ڈنک نے چوکا مار دیا۔ اٹھارواں اوور قدرے پرسکون تھا اور ایک چوکے کی مدد سے صرف 9 رنز بنے۔ اس اوور کے بعد کراچی کا اسکور 171 رنز تھے یعنی آخری دو اوورز میں 16 رنز درکار تھے – سنسنی خیز مقام۔۔۔

انیسویں اوور کی پہلی بال پر ڈنک نے انور علی کو چھکا رسید کر دیا، تیسری اور چوتھی بال پر انگرام نے ایک چوکا اور ایک چھکا رسید کر کے کراچی کو ناقابلِ یقین فتح سے ہمکنار کر دیا۔ اور یہ اس سال کوئٹہ کی پہلی شکست کا ضامن بنا۔

کراچی کی جانب سے مین آف دی میچ کولن انگرام کی اننگ انتہائی تباہ کن اور خوبصورت ترین تھا۔ اس نے صرف 59 بالوں پر 127 کی جارحانہ اننگ کھیلی جس میں 12 چوکے اور 8 چھکے شامل تھے۔ سچ میں ایسے اننگز کم کم دیکھنے کو ملتی ہیں۔

PSL4 – Karachi Kings vs Quetta Gladiators

نتیجہ: کراچی کنگز نے میچ 6 وکٹ سے جیت لیا

PSL4 – Karachi Kings vs Quetta Gladiators

Pakistan Domestic Cricket - History

About the author

Masood

ایک پردیسی جو پردیس میں رہنے کے باوجود اپنے ملک سے بے پناہ محبت رکھتا ہے، اپنے ملک کی حالت پر سخت نالاں ہے۔ ایک پردیسی جس کا قلم مشکل ترین سچائی لکھنے سے باز نہیں آتا، پردیسی جسکا قلم اس وقت لکھتا ہے دل درد کی شدت سے خون گشتہ ہو جاتا ہے اور اسکے خونِ جگر کی روشنائی سے لکھے ہوئے الفاظ وہ تلخ سچائی پر مبنی ہوتے ہیں جو ہضم مشکل سے ہوتے ہیں۔۔۔ مگر یہ دیوانہ سچائی کا زہر الگنے سے باز نہیں آتا!

Add Comment

Click here to post a comment

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Pegham Network Community

FREE
VIEW