Sports

PSL4: Karachi Kings vs Islamabad United

PSL4: Karachi Kings vs Islamabad United

PSL4: Karachi Kings vs Islamabad United

کراچی کنگز بمقابلہ اسلام آباد یونائٹڈ

پی ایس ایل کا  تیرہواں میچ کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائٹڈ کے مابین شارجہ میں ہوا۔

دفاعی چمپئن اسلام آباد نے ٹاس جیتا اور پہلے فیلڈنگ کی۔

کراچی کی اننگ

 بابر اعظم اور کولن منرو نے بیٹنگ شروع کی۔

کراچی کی اننگ کبھی بھی زور نہ پکڑ سکی اور پہلا جھٹکا صرف ایک کے رنز پر لگا جب منزو جو پی ایس ایل میں پہلی بال کھیل رھا تھا پہلی ہی بال پر آؤٹ ہو گیا۔ رومان رئیس کی بال پر طلعت حسین نے بانڈری لائن پر آگے کی جانب ڈائیو کرتے ہوئے عمدہ کیچ پکڑا۔ 19 کے مجموعی رنز پر اویس ضیا (3) اور 25 کے اسکور پر انگرام (5) بھی پویلئین سدھار گئے۔ انکو بالترتیب محمد موسیٰ اور فہیم اشرف نے آؤٹ کیا۔

بابراعظم ایک بار پھر اچھی فارم میں نظر آیا مگر 46 کے مجموعی رنز پر بابر اعظم بھی ایک زبردست مکس آپ میں رن آؤٹ ہو گیا۔ اس نے 4 چوکوں کی مدد سے 27 رنز بنائے۔

لیونگسٹوں اور ڈنک نے ملکر کراچی کے لیے کچھ اچھی پارٹنرشپ کی۔ مگر 74 کے مجموعی اسکور پر لیونگسٹون بھی 22 رنز بنا کر فہیم اشرف کی بال پر بولڈ ہو گیا۔ اور اگلی ہی بال پر کپتان عماد وسیم بھی صفر پر فہیم اشرف کے ایک زبردست یورکر کے نظر ہ گیا۔

اس موقع پر لگتا تھا کہ کراچی سو بھی مشکل سے کر پائے گا۔ مگر نوجوان بیٹمین عامر یامین نے عمدہ بیٹنگ کی اور 2 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے صرف 19 بالوں پر 35 رنز بنائے۔ ڈنک اپنی ففٹی کے قریب تھا مگر ففٹی مکمل نہ کر پایا اور 2 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 49 رنز پر ناٹ اؤٹ رھا۔ کراچی کا کل اسکور 143 رنز تھا۔

اسلام آباد کی جانب سے فہیم اشرف 3 وکٹس لیکر سرفہرست رھا۔

اسلام آباد کی اننگ

جواب میں اسلام آباد کی اننگ بھی تباہ کاری سے شروع ہوئی اور پہلے ھی اوور کی تیسری بال پر ڈیلپورٹ بغیر کوئی رنز بنائے رن آؤٹ ہو گیا۔ مگر لیوک رونکی اور صاحبزادہ فرحان نے زبردست پارٹنرشپ کی اور اسکور میں تیزی سے اضافہ کیا۔ آٹھویں اوور کی پانچویں بال پر صاحبزادہ فرحان چار چوکوں کی مدد سے 30 رنز بنا کر عماد وسیم کی بال پر بولڈ ہو گیا۔

میچ میں دلچسپی بڑھی جب اگلی ہی بال پر طلعت حسین عماد وسیم کی بال پر ڈنک کے ہاتھوں انڈے پر اسٹمپ ہو گیا۔  مگر یہ کراچی کی آخری خوشی تھی اور اسکے بعد رونکی اور سمیٹ پٹیل نے زبردست بیٹنگ کرتے ہوئے مطلوبہ اسکور بغیر مزید دھچکے کے سترہویں اوور کی پہلی بال پر ھی پورا کر لیا۔

کراچی کی جانب سے دونوں وکٹ وسیم عماد نے لیں۔

PSL4: Karachi Kings vs Islamabad United

نتیجہ: کراچی کنگز نے میچ 7 وکٹ سے جیت لیا

PSL4: Karachi Kings vs Islamabad United

Pakistan Domestic Cricket - History

About the author

Masood

ایک پردیسی جو پردیس میں رہنے کے باوجود اپنے ملک سے بے پناہ محبت رکھتا ہے، اپنے ملک کی حالت پر سخت نالاں ہے۔ ایک پردیسی جس کا قلم مشکل ترین سچائی لکھنے سے باز نہیں آتا، پردیسی جسکا قلم اس وقت لکھتا ہے دل درد کی شدت سے خون گشتہ ہو جاتا ہے اور اسکے خونِ جگر کی روشنائی سے لکھے ہوئے الفاظ وہ تلخ سچائی پر مبنی ہوتے ہیں جو ہضم مشکل سے ہوتے ہیں۔۔۔ مگر یہ دیوانہ سچائی کا زہر الگنے سے باز نہیں آتا!

Add Comment

Click here to post a comment

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Pegham Network Community

FREE
VIEW