Sports

PSL4: Islamabad United vs Multan Sultans

PSL4: Islamabad United vs Multan Sultans

اسلام آباد یونائٹڈ بمقابلہ ملتان سلطانز

دفاعی چمپئین اسلام آباد یونائیٹڈ کا میچ ملتان سلطانز کے مابین تھا۔

دونوں ٹیموں کا ٹورنامنٹ میں دوسرا دوسرا میچ تھا۔

سلطانز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کی اور اسلام آباد کی جانب سے لیوک رونکی اور رضوان حسین نے بیٹنگ کا آغاز کیا۔

رونکی اپنے مخصوص انداز میں کھیلتے ہوئے صرف 33 گیندوں پر 51 رنز بنائے۔ رونکی کی اننگ کی خصوصیت یہ تھی کہ اس نے صرف ایک چوکا لگایا جبکہ 5 چھکوں کی برسات کر دی۔

ملتان سلطانز کی بالنگ زبردست تھی، خاص کر محمدعرفان نے زبردست بالنگ کی اور اپنے مقررہ اوور میں صرف 16 رنز دیکر ایک وکٹ حاصل کی۔ رونکی کے علاوہ کوئی بھی بیٹسمین جم کر نہ کھیل سکا اور 76 کے اسکور پر اسلام آباد کے 6 کھلاڑی آؤٹ ہو چکے تھے، اس مقام پر سمیت پٹیل اور فہیم اشرف نے قدرے بہترے بیٹنگ کرتے ہوئے اسکور کو دھکا لگایا۔ 20 اوورز کے اختتام پر اسلام آباد محض 125 رنز ہی بنا سکی جو اب تک کا سب سے کم اسکور تھا۔

ملتان سلطانز کی اننگ کی ابتدا بھی کچھ اچھی نہ تھی اور چارلس بغیر کوئی اسکور کیے وقاص مقصود کی بال پر رونکی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گیا۔  Shan Masood اور Shoaib Malik اچھی پارٹنرشپ بنانے میں کامیاب ہوئے مگر ایکبار پھر ایک غیرضروری رنز لیتے ہوئے شان مسعود شداب خان کے ہاتھوں رن آؤٹ ہو گیا، اس وقت ملتان کا اسکور 40 رنز تھا۔ LJ Evans نے پندرہ رنز بنائے اور ایک غیرضروری شاٹ کھیلتے ہوئے بانڈری لائن پر آصف علی کے ہاتھوں Shadab Khan کی بال پر آؤٹ ہو گیا، اور یکدم ملتان سلطانز کی اننگ پریشانی کا شکار ہو گئی۔ 43 پر تین۔

اس مقام پر Hammad Azam کھیلنے آیا اور جارحانہ انداز اپنانے کی کوشش کی، مگر کبھی بھی استحکام کیساتھ نہ کھیل سکا۔ چند ایک بار کیچ آؤٹ ہوتے بچا اور پھر آخر 14 رنز بنا کر شداب خان کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو ہو گیا۔ 75 پر 4۔ Andrei Russel نے بھی جارحانہ انداز میں کھیلنے کی کوشش کی اور چند ایک مسلسل چھکے رسید کر دئے مگر صرف 16 کے رنز پر Muhammad Sami کی ایک خوبصورت بال پر بولڈ ہو گیا۔ 101 پر 5۔ اگلا بیٹسمین Shahid Afridi تھا۔ 106 کے اسکور پر فہیم اشرف نے ایک ایسی بال کرائی جو آفریدی کے سر سے ایک کلومیٹر اوپر سے گزرتی ہوئے رنکی کو کٹ کرتی ہوئی ہوئی بانڈری پار کر گئی اور 5 رنز کا اسکور کا اضافہ اور ایک فری ہٹ ملی، جس پر آفریدی صرف ایک رنز ہی لے سکا۔

مگر اگلے ہی اوور میں آفریدی نے وقاص مقصود کو مسلسل دو چھکے رسید کر دئے اور اسکور پورا کر دیا۔

نتیجہ: ملتان سلطانز نے میچ 5 وکٹ سے جیت لیا

Pakistan Domestic Cricket - History

About the author

Masood

ایک پردیسی جو پردیس میں رہنے کے باوجود اپنے ملک سے بے پناہ محبت رکھتا ہے، اپنے ملک کی حالت پر سخت نالاں ہے۔ ایک پردیسی جس کا قلم مشکل ترین سچائی لکھنے سے باز نہیں آتا، پردیسی جسکا قلم اس وقت لکھتا ہے دل درد کی شدت سے خون گشتہ ہو جاتا ہے اور اسکے خونِ جگر کی روشنائی سے لکھے ہوئے الفاظ وہ تلخ سچائی پر مبنی ہوتے ہیں جو ہضم مشکل سے ہوتے ہیں۔۔۔ مگر یہ دیوانہ سچائی کا زہر الگنے سے باز نہیں آتا!

Add Comment

Click here to post a comment

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Pegham Network Community

FREE
VIEW