Meri Shairi Shab-o-Roz

Meri Shairi Rrey

Meri Shairi Rrey
Meri Shairi Rrey

ڑ

‘ڑ’ سے شروع ہوتا نہیں کوئی لفظ اردو زباں میں
جیسے نہیں کوئی سہارا مسعوؔد دیوانے کا جہاں میں

عالم بھی اس نقطہ سے بے پروا ہے، سماج بھی
‘ڑ’ لفظوں سے عاری میں گم شامِ غریباں میں

کوئی ہمزباں ہو تو سنائیں مدعا اپنا اپنا
‘ڑ’ اظہار سے بے بہرہ میں مقید کسی کے پیماں میں

‘ط’ کو اپنانے کے جرم میں ‘ڑ’ کو اتنی کڑی سزا
دوسروں کی ساتھی یہ ‘ڑ’ خود گم ہے کس رازِ نہاں میں

میری کہانی بھی اس سے کچھ خاص مختلف نہیں
کبھی میں بھی اک گل تھا وفاؤں کے گلستاں میں

تو گلشنِ فرھنگ میں نہیں تو غم نہ کر کہ مسعوؔد بھی
جکڑا ہوا ہے کسی دلربا کی زنجیرِ زلفاں میں

Meri Shairi Rrey

مسعوؔد

farhang. gulistan. jurm. urdu sad poetry. urdu shayeri.

Shab-o-roz

About the author

Masood

ایک پردیسی جو پردیس میں رہنے کے باوجود اپنے ملک سے بے پناہ محبت رکھتا ہے، اپنے ملک کی حالت پر سخت نالاں ہے۔ ایک پردیسی جس کا قلم مشکل ترین سچائی لکھنے سے باز نہیں آتا، پردیسی جسکا قلم اس وقت لکھتا ہے دل درد کی شدت سے خون گشتہ ہو جاتا ہے اور اسکے خونِ جگر کی روشنائی سے لکھے ہوئے الفاظ وہ تلخ سچائی پر مبنی ہوتے ہیں جو ہضم مشکل سے ہوتے ہیں۔۔۔ مگر یہ دیوانہ سچائی کا زہر الگنے سے باز نہیں آتا!

Add Comment

Click here to post a comment

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Pegham Network Community

FREE
VIEW