Meri Shairi Shab-o-Roz

Dil Key Zakhmon Ki Dawa Mehboob Ejad Nahin

Dil Key Zakhmon Ki Dawa Mehboob Ejad Nahin
Dil Key Zakhmon Ki Dawa Mehboob Ejad Nahin

میں اداس ہوں تو کیا، لب پہ کوئی فریاد نہیں
کیا تقصیر ہوئی اے جہاں، کچھ یاد نہیں

اب کے ہوا کچھ ایسا خانہَ دل ویراں
صنم، تم آئے بھی تو ہوا یہ گھر آباد نہیں

بے رخی حد سے گذرے تو سزا ہو جاتی ہے
جفا بس کر! اب مجھ میں تابِ بیداد نہیں

چراغِ امید بجھا ہی دوں، در کو زنجیر لگا ہی دوں
یہ نہیں اے صنم کہ تیرے وعدے کا اعتبار نہیں

رات اندھیری ہے بہت، دن نکلے تو سوچوں
اُس دیس کو باندھوں رختِ سفر، جہاں صیاد نہیں

اہلِ سیاست کی باریکیاں کیا سمجھیں معصوم لوگ
ہم تو اُس مقام پر ہیں، جہاں فتنہَ و فساد نہیں

وہ ملیں تو انہیں اک پیغام دے دینا مسعودؔ
‘دل کے زخموں کی دوا، محبوب ایجاد نہیں‘

مسعودؔ

Dil Key Zakhmon Ki Dawa Mehboob Ejad Nahin

About the author

Masood

ایک پردیسی جو پردیس میں رہنے کے باوجود اپنے ملک سے بے پناہ محبت رکھتا ہے، اپنے ملک کی حالت پر سخت نالاں ہے۔ ایک پردیسی جس کا قلم مشکل ترین سچائی لکھنے سے باز نہیں آتا، پردیسی جسکا قلم اس وقت لکھتا ہے دل درد کی شدت سے خون گشتہ ہو جاتا ہے اور اسکے خونِ جگر کی روشنائی سے لکھے ہوئے الفاظ وہ تلخ سچائی پر مبنی ہوتے ہیں جو ہضم مشکل سے ہوتے ہیں۔۔۔ مگر یہ دیوانہ سچائی کا زہر الگنے سے باز نہیں آتا!

Add Comment

Click here to post a comment

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Pegham Network Community

FREE
VIEW