Current Affairs Politics

Ab Kissey Rehnuma Karey Koi

Ab Kissey Rehnuma Karey Koi
Osama bin Laden
Ab Kissey Rehnuma Karey Koi
پیش لفظ:

گیارہ ستمبر 2001 کے وورلڈ ٹریڈ سینٹر کے واقعہ کے بعد! اوسامہ بن لادن صفحہ ہستی سے ایسے غائب ہوا! کہ اسکا کوئی اتا پتہ ہی نہ ملا! اس دوران افغانستان پر قیامت گزر گئی،! عراق پر تاریخ کی بدترین دہشتگردی کی گئی! مگر اوسامہ بن لادن نے ایک لفظ تک نہ بولا!۔ پھر نومبر 2004 میں امریکہ میں ہونے والے الیکشن سے چند روز قبل! اوسامہ کی ایک ویڈیو ریلیز کی گئی، اس پر میرا یہ تبصرہ!


امریکی صدارتی انتخابات سے چند روز پہلے! اوسامہ بن لادن کی ویڈیو کا منظرِ عام پر آنا! کس بات کی غمازی کرتا ہے؟ کچھ باتیں جو ذہن میں ایک عرصہ سے جنم لے رہی تھیں،! وہ مثبت ہوتی جارہی ہیں۔
آئیے پہلے تین اہم سوالوں پر نظر ڈالتے ہیں:

*کیا ویڈیو میں وہ اوسامہ ہی تھا یا کوئی اور؟
*عراق پر قیامت گذر گئی اوسامہ کے بیانات ناپید رہے، اچانک اُسےبیان داغنے کا خیال کیسے آیا؟
*کیا اوسامہ ان بیانات کا نتیجہ جانتا ہے؟

انتخابات

بش بہت حد تک اپنی مقبولیت کھو چکا تھا۔!  بیشک امریکی عوام امریکی فوجی کاروارئی کو حق بجانب سمجھتی تھی،! مگر اکثریت یہ بیان دے رہے تھے کہ بش نے جنگ کی حدوں کو کراس کیا ہے! اور ایک غلط جنگ عراق پر مسلط کی ہے۔ لہذا بش کو کو اپنی صدارتی مہم میں ایک turning point کی ضرورت تھی۔! ایک ایسے شوشے کی ضرورت تھی! جس سے امریکی عوام خوف زدہ ہو کر بش کو دوبارہ صدر چن لیں۔! یہ شوشہ اوسامہ کی ویڈیو فلم کی صورت میں وارد ہوا ہے۔امریکی عوام میں خوف کی ایک لہر دوڑ گئی ہے کہ اوسامہ زندہ ہے اور بش ہی ہے جو ’دہشت گردی‘ کی یہ جنگ لڑ سکتاہے۔

سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اوسامہ کو کیا ضرورت تھی! ایک ایسے موقعہ پر جب ایک مدت سے وہ غائب تھا،! جس مدت میں عراق پر قیامت گذرگئی، بیان کیوں دیا ہے؟؟

شوشا

مجھے ذاتی طور پر اس بات پر کامل یقین ہے! کہ اوسامہ امریکہ کی پناہ میں ہے اور بش کے کہنے پر بیان بازی کرتا رہتا ہے۔! اگر یوں نہیں تو پھر میرے نذدیک اوسامہ ایک انتہائی جاہل انسان ہے! جو ایسے حالات میں آکر بیان بازی کرے،! جہاں دنیا کے حالات میں امریکی انتخابات کے بعد تبدیلی رونما ہوسکتی ہے۔! یاد رہے کہ اکثر یورپئین ممالک عراق جنگ کے خلاف تھے، انکی نظریں امریکی انتخابات پر مرکوز تھیں کہ اوسامہ نے یہ شوشا چھوڑ دیا!

جہاں تک کاروائی کرنے کا تعلق ہے تو وہ بش کو وارننگ دے کر کاروائی کرے گا؟

کبھی کسی دہشت گرد نے یہ بتا کرکاروئی کی ہے! کہ وہ اگلی کاروائی کب اور کہاں کرسکتا ہے؟! اوسامہ کا یوں ویڈیو ریلیز کرناسراسر اس بات کی غمازی کرتاہے کہ یہ بش یا سی آئی اے کے کہنے پر کیا گیا ہے! اور اوسامہ بھی اس انٹرنیشنل گینگ کا رکن ہے۔! یاد رہے کہ اوسامہ بن لادن سی آئی اے ہی کی پیداوار ہے اور اسے روسیوں کے خلاف “جہاد” کرنے کے لیے تیار کیا گیا تھا!

مگر سوال یہ پیدا ہوتا ہے! کہ کیا عراق پر ہونی والی قیامت اوسامہ کے لیے کوئی اہمیت نہیں رکھتی تھی! جواُ س نے ان حالات میں بیان نہیں دیاتھا اور اب اچانک منظرِ عام پر آگیا ہے۔

ایک دوسری بات جس پر مجھے یقین ہوتا جا رہا ہے کہ الجزیرہ ٹیلیوژن کے پیچھے بھی امریکہ کا ہاتھ ہے۔ ورنہ کیا وجہ ہے کہ مسلمان عقل سے اس قدر مفلوج ہوچکے ہیں کہ وہ حالات کی نزاکت کوسمجھے بغیر ایسی جاہلانہ ویڈیو نشر کردے یہ جانے بغیر کے اس کا کیا نتیجہ ہوگا؟؟؟؟

مسلمان اوسامہ کو اپنا ہیرو مانتے ہیں، کیا مسلمان اپنی سوچ سے اس قدر مفلوج ہوچکے ہیں کہ وہ ان سازشوں کو سمجھ نہیں پاتے؟ یہ سیاسی سازشوں کا ایک ایسا جال ہے جسے بڑی بڑی مکڑیاں مل کر بنتی ہیں۔ ایسے میں ہم لوگ کسے لیڈر مانیں؟؟

کون ہے جو ہماری کمزور اور ناتواں قوم کے بکھر ے ہوئے شیرازے کو سمیٹے؟؟ ۔ شاید فی الحال کوئی نہیں، مستقبل تباہ نظر آرہا ہے اور اس کا سارے کا سارا دوش مسلمان نام نہاد لیڈروں کو جاتا ہے، اوسامہ سمیت!!!

کیا کیا خضر نے سکندر سے

اب کسے رہنما کرے کوئی
Ab Kissey Rehnuma Karey Koi Ab Kissey Rehnuma Karey Koi Ab Kissey Rehnuma Karey Koi Ab Kissey Rehnuma Karey Koi Ab Kissey Rehnuma Karey Koi Ab Kissey Rehnuma Karey Koi Ab Kissey Rehnuma Karey Koi
بقلم: مسعودؔ – یکم نومبر 2004

Ab Kissey Rehnuma Karey Koi

Politics, News, Current Affairs, Governments, Social

About the author

Masood

ایک پردیسی جو پردیس میں رہنے کے باوجود اپنے ملک سے بے پناہ محبت رکھتا ہے، اپنے ملک کی حالت پر سخت نالاں ہے۔ ایک پردیسی جس کا قلم مشکل ترین سچائی لکھنے سے باز نہیں آتا، پردیسی جسکا قلم اس وقت لکھتا ہے دل درد کی شدت سے خون گشتہ ہو جاتا ہے اور اسکے خونِ جگر کی روشنائی سے لکھے ہوئے الفاظ وہ تلخ سچائی پر مبنی ہوتے ہیں جو ہضم مشکل سے ہوتے ہیں۔۔۔ مگر یہ دیوانہ سچائی کا زہر الگنے سے باز نہیں آتا!

Add Comment

Click here to post a comment

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Pegham Network Community

FREE
VIEW